مظفرآباد

ہلال احمر کے زیر اہتمام ابتدائی طبی امداد کی تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

مظفرآباد (محاسب نیوز)ہلال احمر آزادکشمیر کے زیر اہتمام پولیس ٹریننگ سکول میں جاری ابتدائی طبی امداد اور خطرات سے آگاہی و محفوظ رویوں سے متعلق ٹریننگز اختتام پذیر۔ہنگامی صورتحال میں پولیس کا کردار انتہائی اہم ہے۔ گلزار فاطمہ سیکرٹری ہلال احمر آزادکشمیر۔ہلال احمر آزادکشمیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول کامران علی دو روزہ جاری رہنے والی تربیت میں آزادکشمیر کے دس اضلاع سے تعلق رکھنے والے پولیس کے 308 جوانون سمیت 09 لڑکیاں بھی شامل تھیں۔ تربیتوں کا انعقاد پولیس ٹریننگ سکول مظفرآباد میں کیا گیا۔ تربیت کے انعقاد کا مقصد نئے بھرتی ہونے والے پولیس کے جوانوں کو ابتدائی طبی امداد اور خطرات سے آگاہی اور محفوظ رویوں کو فروغ دینا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال اور آفات میں ریسپانس میکنزم کو بہتر بنانا اور قیمتی جانوں کے ضیاع کو کم سے کم کرنا تھا۔ علاؤہ ازیں جوانوں کو ریڈ کراس ریڈ کریسنٹ تحریک، ابتدائی طبی امداد کی اہمیت و ضرورت، سی۔پی۔آر، ڈی۔آر۔اے۔بی۔سی اور مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے حوالے سے بھی تربیتیں فراہم کی گئیں۔ پروگرام کوآرڈینیٹرز یاسر جوش و یاسر عرفات کاظمی نے اپنے پروگرامز کے حوالے سے جامع آگاہی فراہم کی۔اختتامی تقریب میں سیکرٹری ہلال احمر آزادکشمیر محترمہ گلزار فاطمہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ بطور فرسٹ ریسپانڈر محکمہ پولیس کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں پولیس اہلکاران سب سے پہلے جائے حادثہ پر پہنچتے ہیں

Related Articles

Back to top button