متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی بریڈ فورڈ یونٹ کا اجلاس، ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی حمایت

بریڈفورڈ (محاسب نیوز) متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی بریڈ فورڈ یونٹ کا اجلاس،جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی غیر مشروط حمایت،جدوجھد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ،ازادی پسند جماعت متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی بریڈ فورڈ برطانیہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں بریڈ فورڈ یونٹ کے عہدیداروں سرگرم کارکنوں اور کشمیری نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی اجلاس میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے حکمران طبقات پر زور دیا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کا فوری نوٹیفکیشن جاری کریں اور اشرافیہ کی مراعات بارہ نشستوں کے خاتمے سمیت عوامی مفاد کے دیگر مطالبات پورے کرے اجلاس میں حکومت کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ کرنے اور تحریک کے خلاف ریاستی قوت کے استعمال کی دھمکیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ تحریک کے شہداء کے قاتلوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ورنہ عوام خود انصاف لینے پر مجبور ہونگے اجلاس پارٹی کے رہنماؤں کارکنوں کے خلاف بوگس ایف آئی آر کے اندراج گھروں پر چھاپوں اور اہل خانہ کو حراساں کرنے کی پرزور مزمت کی گئی




