کوٹلی‘سابق امیدوار اسمبلی ملک رضوان ساتھیوں سمیت سردارعتیق کے قافلے میں شامل

کوٹلی () آمدہ عام انتخابات سے قبل ریاستی جماعت آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ، کوٹلی سٹی سے سابق امیدوار اسمبلی ملک رضوان ایڈووکیٹ ساتھیوں سمیت مسلم کانفرنس ہو گئے، آزاد کشمیر کی اولین ریاستی جماعت آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس ایک بار پھر سیاسی منظرنامے پر متحرک۔ پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ اور تنظیمی بحالی کے عمل کے تحت گزشتہ ایک ماہ کے دوران تیسری بڑی سیاسی شمولیت سامنے آئی ہے۔نوجوان سیاسی رہنما اور حلقہ کوٹلی سٹی سے سابق امیدوار اسمبلی ملک رضوان ایڈووکیٹ اپنے ساتھیوں سمیت مسلم کانفرنس میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے پارٹی قیادت، بالخصوص سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ملک رضوان کی شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب میں سردار عتیق احمد خان نے انہیں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلم کانفرنس میں دوبارہ متحرک ہونے پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما میجر سردار نصراللہ خان، چیئرمین یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان، سابق مشیر ملک کرامت، راجہ صغیر خان ایڈووکیٹ، سابق ممبر کشمیر کونسل سید غلام رضا نقوی ایڈووکیٹ، سید اظہر علی شاہ صدر ضلع راولاکوٹ،راجہ یاسین قیصر ایڈووکیٹ، راجہ ساجد خان، سردار ممتاز خان، پہلوان ذوالفقار جنجوعہ، خان لیاقت خان، سردار اجمل نکیالوی، آصف قادری اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان کہا کہ مسلم کانفرنس عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور آنے والے انتخابات کے لیے بھرپور اور منظم تیاری جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان قیادت کی شمولیت اور متحرک ہونے سے مسلم کانفرنس اپنے بنیادی مقصد تحریک آزادی کشمیر، پاکستان کے ساتھ یکجہتی، ریاست جموں وکشمیر کی وحدت وتشخص اور کشمیر کے محاذ پر دفاع پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر و مہاجرین مقیم پاکستان کے مسائل کے حل کے لئے اس صورت حال سے بھرپور استفادہ کرے گی۔ مسلم کانفرنس آمدہ انتخابات میں ہر اللہ کے کرم سے ہر حلقہ انتخاب سے اپنا امیدوار کھڑا کرے گی اور وقت ثابت کرے گا کہ آج بھی ریاست کے عوام کی غالب ترین اکثریت نظریہ الحاق پاکستان اور کشمیر بنے گا پاکستان کی فکر پر عمل کرنے والی جماعت مسلم کانفرنس کے ساتھ کھڑے ہیں۔



