مظفرآباد

میرپور، دختر مشرق کی برسی پر دعائیہ تقریب، خدمات پر خراج عقیدت

میرپور (بیورورپورٹ)سابق وزیر اعظم پاکستان دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 18 ویں برسی کی دعائیہ تقریب پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس میرپور میں نہایت ہی عقیدت و احترام اور اس عہد کی تجدید کے ساتھ منائی گئی کہ پیپلز پارٹی کے کارکن نظریہ بھٹو اور نظریہ بے نظیر کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کا واقعہ پوری قوم اور وطن کے لیے المناک تھا جس پر مرد حر شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وطن عزیز کو نئے سرے سے مستحکم کیا۔مرد حر کے اسی نعرہ کی وجہ سے آج وطن عزیز میں جمہوری اقدار پروان چڑھی ہوئی ہیں۔محترمہ نے جمہوریت، آئین کی بالادستی، غریب عوام کے لیے دی جانے والی جو خدمات سرانجام دیں وہ تاریخ کا سنہری باب ہیں۔برسی کی دعائیہ تقریب کی صدارت پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما و سابق امیدوار اسمبلی پروفیسر افضل مرزا نے کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما چوہدری فرید انور ایڈووکیٹ نے سرانجام دیے۔ تقریب سے پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما و سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کے پولیٹیکل ایڈوائزر شیخ ارشد برقی، سکندر بخاری،خلیل احمد بخاری،ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی حبیب جرال،ممتاز علی خاکسار، الیاس سارکس، راجہ ذوالفقار زلفی،ریاض جرال،چوہدری حبیب کوثر،زبیر جرال،وزیر اعظم کے پبلک ریلیشن آفیسر ملک تنویر سبحانی، ذکا اللہ جوشی،ظفر مغل، راجہ افتخار احمد،اورنگزیب، چوہدری محمود حسین، عاشق سلہریا،چوہدری ارشد حسین،حاجی شبیر، اشتیاق قریشی، ماسٹر محمد اقبال،چوہدری رمضان گجر،راجہ ذاکر خان سمیت درجنوں کارکنوں نے خطاب کیا

Related Articles

Back to top button