مظفرآباد

اے سی یاسربخاری کا چھتر میں بازاروں کا معائنہ 1گرفتار

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر رورل سید یاسر بخاری کا بنک سکوائر، اپر چھتر بازاروں کا معائنہ گراں فروشی اور خلاف ورزی پر ایک دوکاندار گرفتار متعدد کو جرمانے۔ سرکاری ریٹس پر عملدرآمد کروانے کیلئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں گے خلاف ورزی کسی صورت میں برداشت نہیں ہوگی۔ عوام کو ریلیف دینا ہماری ذمہ داری ہے اسسٹنٹ کمشنر رورل یاسر بخاری کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی ہدایات پر گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور مقرر کردہ سرکاری ریٹس پر فروخت کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ نے شکنجہ کس لیا ہے۔ اے سی سید یاسر بخاری نے گزشتہ روز بنک سکوائر اور اپر چھتر بازاروں کا معائنہ کیا پولیس کی نفری بھی ان کے ہمراہ تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے خلاف ورزی پر ایک دوکاندار کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر خلاف ورزی کرنے والے متعدد دوکانداروں کو جرمانے بھی کیے اس موقع پر محاسب سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر یاسر بخاری نے کہا کہ حکومت نے انتظامیہ کو واضح ہدایات دے رکھی ہیں کہ گراں فروشی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انتظامیہ جو ریٹ لسٹ جاری کرتے ہے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا جو کاروباری طبقہ خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے بھی کہا کہ وہ جاری شدہ حکومتی ہدایات اور گراں فروشوں پر کڑی نظر رکھیں۔ عوام انتظامیہ کے پاس اپنی شکایات درج کروائیں انتظامیہ اس پر پوری طرح حرکت میں آئے گی۔

Related Articles

Back to top button