ممکنہ تبدیلی،پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں ملکرحکومت سازی کیلئے رابطے

مظفرآباد(سپیشل رپورٹر)آزادجموں کشمیر میں حکومتی تبدیلی، پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی تحریک کو عملی شکل دینے پر اتفاق، صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آزادجموں کشمیر کے سیاسی، انتخابی و آئینی بحران کے خاتمہ کیلئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اعتماد میں لے لیا، حتمی منظوری پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے 19 اکتوبر کو کراچی اجلاس میں دی جائے گی، یہ اجلاس سانحہ کارساز کی برسی کے بعد کراچی میں اتوار کے روز منعقد ہو گا، ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی جانب سے آزادجموں و کشمیر میں اتحادی حکومت کے وزیراعظم کو ہٹا کر پاکستان پیپلزپارٹی کا وزیراعظم منتخب کرنے کی تجویز و تحریک کو صدر آصف علی زرداری نے عملی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے، آزادجموں و کشمیر پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کی تحریک پر صدر زرداری نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو انتہائی اہم اور حساس معاملات پر اعتماد میں لیا ہے، آزادجموں و کشمیر میں سیاسی، انتظامی اور آئینی بحران کے خاتمہ کیلئے حکومتی تبدیلی کی تجویز سے متعلقین نے اتفاق کیا ہے، تاہم پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ صدر زرداری کی ملاقاتوں میں طے پانے والے معاملات کی رسمی منظوری 19اکتوبر کو کراچی اجلاس میں دے گی، یہ اجلاس سانحہ کار ساز کی برسی کے بعد کراچی میں طلب کر لیا گیا ہے، آزادجموں و کشمیر سے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران چوہدری یاسین، چوہدری لطیف اکبر، فیصل راٹھور اور سردار محمد یعقوب خان اجلاس میں شریک ہوں گے۔