مظفرآباد

ینظیربھٹو کی برسی پر پیپلزسیکرٹریٹ میں دعائیہ تقریب، مبارک حیدر کا خراج عقیدت

مظفرآباد(محاسب نیوز)شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹوؒ کی 18ویں برسی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری‘ شریک چیئرمین آصف علی زرداری، پارٹی صدر آزادکشمیر چوہددری محمدیاسین،سپیکر و سابق پارٹی صدر چوہدری لطیف اکبر کی ہدائت پرپیپلز سیکرٹریٹ مظفرآباد میں عقیدت و احترام سے مرکزی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی‘ دعائیہ تقریب پیپلزپارٹی مظفرآباد ڈویژن کے زیراہتمام جبکہ امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر 3 مظفرآباد سردار مبارک حیدر کی زیرقیادت کیاگیا۔تقریب کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا جس کے بعد شہید محترمہ بے نظیر بھٹوؒ، شہید ذوالفقار علی بھٹوؒ اور دیگر شہدائے جمہوریت کے ایصالِ ثواب کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پیپلزپارٹی حلقہ تین مظفرآباد کے کارکنان پیپلزپارٹی کی حکومت بالخصوص وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے دست و بازو بن کر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،جومنشور پیپلزپارٹی نے غریب عوام کو دیاہے ہم سب اسی منشورپرگامزن ہو کر پارٹی کو مضبوط بننے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر 3 سردار مبارک حیدر نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹوؒ نے اپنی جان قربان کر کے جمہوریت کو دوام بخشا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹوؒ کشمیری عوام کے دکھ درد کو دل سے محسوس کرتی تھیں اور ان کی جدوجہد آج بھی پیپلز پارٹی کی سیاست کا محور ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹوؒ صرف ایک سیاسی رہنما نہیں تھیں بلکہ وہ آمریت کے خلاف مزاحمت، غریب عوام کی امید، خواتین کے وقار کی علامت اور تحریکِ کشمیر کی عالمی آواز تھیں۔ انہوں نے قید و بند، جلاوطنی اور جان کے خطرات کے باوجود جمہوریت کا علم بلند رکھا اور پاکستان کو آئین، پارلیمان اور عوامی اقتدار کے راستے پر گامزن کیا۔

Related Articles

Back to top button