مظفرآباد

کمشنر میرپور کی بیرون ملک کشمیریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے زوم کھلی کچہری

میرپور (پی آئی ڈی)کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان کی سربراہی میں بیرون ممالک میں بسنے والے کشمیریوں کے مسائل کے حل کے لئے زوم کھلی کچہری کا انعقاد، دیار غیر میں بسنے اور رہنے والے کشمیریوں نے زوم پر آکر کئی سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے، جن کے حل کے لیے فوری ایکشن لیا گیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایات دی گئیں کہ ان شکایات کا فوری ازالہ کرکے رپورٹ پیش کی جائے، بیرون ممالک سے ویڈیو لنک کے ذریعے پہلی بار اوورسیز کے مسائل کے حل پر توجہ دینے اور ان کے درد کو محسوس کرنے پر کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان اور ڈی آئی جی پولیس ڈاکٹر خالد محمود چوہان کا شکریہ ادا کیا گیا، زوم کھلی کچہری اوورسیز اور انتظامی اداروں کے درمیان روابط کو بحال کرنے میں پل کا کردار ادا کرئے گی،کئی شکایات کنندگان کی شکایات کا موقع پر مداوا کرنے کے احکامات جاری کیے گے، کھلی کچہری میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر خالد محمود چوہان، اعجاز رضا، ڈپٹی کمشنر راجہ محمد صداقت خان، ایس ایس پی خرم اقبال، ڈائریکٹر اسٹیٹ ادارہ ترقیات چوہدری امجد اقبال، ادارہ ترقیات میرپور کے ڈائریکٹر ایڈمن مرزا کلیم احمد جرال، کلکٹر امور منگلا ڈیم راجہ طارق محمود، ایکسین میونسپل کارپوریشن شاہزیب کرامت اور دیگر افسران کی موجودگی میں جبکہ ڈپٹی کمشنرز کوٹلی اور بھمبر نے ویڈیو لنک کے ذریعے موجود تھے، زوم کھلی کچہری میں دنیا کے کئی ممالک سے ڈویژن میرپور سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنی شکایات پیش کیں جنھیں اطمینان سے سنا گیا اور ان کے مسائل کے حل کی یقین دھانی کروائی گئیں اور زوم میٹنگ کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔اوورسیز نے اپنی زمینوں، پلاٹوں، مکانات، پلازوں کے کرایوں، بیرون ممالک بیجھنے کی غرض سے لوٹی جانے والی رقوم، گاڑیوں اور دیگر املاک کے حوالے سے ناجائز قابضین کے متعلق شکایات کے انبار لگا دیئے اور کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ بغیر کسی مطالبہ پر کمشنر راجہ طاہر ممتاز خان نے زوم کھلی کچہری لگا کر دنیا بھر سے لوگوں کو اکٹھا کرکے سب کے سامنے مسائل سنے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر خالد محمود چوہان کا کہنا تھا کہ اوورسیز ہمارے بھائی ہیں ان کی املاک کے تحفظ کو بہر صورت یقینی بنایا جائے گا ان کی طرف سے پیش کردہ شکایات کا ازالہ کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ، زوم کھلی کچہریوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا جس میں انتظامیہ کی طرف سے پراگرس بھی بتائی جائے گی۔کھلی کچہری کے آخر میں کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر خالد محمود چوہان نے جن جن اداروں کے متعلق شکایات کی گئیںانہیں ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر شکایات کے بارے میں صاف شفاف انکوائری کرکے رپورٹ پیش کریں اس سلسلہ میں کسی بھی محکمہ کی طرف سے غفلت اور کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔

Related Articles

Back to top button