مظفرآباد

حکومت دینی و فلاحی اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی فیصل راٹھور

مظفرآباد: (محاسب نیوز‘پی آئی ڈی)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو سیکرٹری مذہبی امور و اوقاف، زکوٰۃ و عشر، سماجی بہبود و ترقیِ نسواں رفاقت حسین نے محکمے کے امور سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود، ڈائریکٹر مذہبی امور و سیکرٹری تجوید القرآن ٹرسٹ سید وجاہت حسین گردیزی بھی موجود تھے۔سیکرٹریمذہبی امور و اوقاف، زکوٰۃ و عشر، سماجی بہبود و ترقیِ نسواں نے وزیراعظم کو تجوید القرآن ٹرسٹ کی دینی، تعلیمی اور اصلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔وفد نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ تجوید القرآن ٹرسٹ آزاد کشمیر بھر میں قرآنِ مجید کی درست قرأت، تجوید کی تعلیم، دینی شعور کی بیداری اور اخلاقی اقدار کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ تجوید القرآن ٹرسٹ کی کاوشوں کی بدولت نوجوان نسل میں قرآن فہمی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ بریفنگ میں وزیراعظم آزاد کشمیر کو تجوید القرآن ٹرسٹ کو درپیش مالی اور دیگر مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے تجوید القرآن ٹرسٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قرآنِ مجید کی تعلیم اور اس کی صحیح تجوید کے ساتھ تلاوت کے فروغ کے لیے ادارے کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں۔ ادارے کی مالی مشکلات کے خاتمے اور درپیش دیگر مسائل کے حل کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ دینی تعلیم معاشرے کی فکری و اخلاقی اصلاح کی بنیاد ہے، حکومت آزاد کشمیر دینی و فلاحی اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاُکہ تجوید القرآن ٹرسٹ مستقبل میں بھی اپنی ذمہ داریاں خلوص، لگن اور پیشہ ورانہ انداز میں جاری رکھے گا، حکومت ادارے کی معاونت اور خدمتِ خلق کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

Related Articles

Back to top button