جہلم ویلی کے صارفین SCOکی سروسز سے عاجز آ گئے

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)ایس سی او کی سروسز سے صارفین عاجز آگئے،لائن آف کنٹرول سے ملحقہ علاقہ کھلانہ ویلی میں قائم SCOکی سول ایکس چینج کی سروس عوام کے لیے درد سر،وبال جان بھی بن گئی صارفین کو آئے روز ناقص سروس نے ذہنی دباؤ کا شکار کر دیا،صارفین کی جانب سے حکام بالا کو توجہ مبذول کروانے کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہوئی،ایکس چینج سسٹم کو چلانے کے لیے صرف ڈھنگ ٹپاو پالیسی اختیار کی جا رہی ہے،صارفین نے ایس سی او حکام کو پچیس اکتوبر کی ڈیڈ لائن دے دی،مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا اعلان کردیا،صارفین کا مزید کہنا ہے کہ ہم ماہانہ بنیادوں پر بل تو جمع کرواتے ہیں مگر خاطر خواہ سہولیات فراہم نہیں کی جاتی آئے روز انٹرنیٹ کی خرابی،انتہائی ناقص انٹرنیٹ سروس سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،عوام کے رابطہ کا واحد زریعہ لینڈ لائن نمبر ہی ہیں علاقہ میں ایس کام کی موبائل سروس کی سہولت تو میسر ہے مگر وہ بھی برائے نام ہے،فائبر کی خرابی کے باعث موبائل سروس بھی اکثر بند،انٹرنیٹ کی سروس بھی آئے روز خراب رہتی ہے کھبی لنک ڈاون،کھبی فائبر بریک سے عوام تنگ آچکے ہیں،صارفین یہ بھی شکایات کرتے نظر آئے کہ اگر ٹیلی فون خراب ہو جائے تو ہفتے گزر جاتے ہیں نمبر ٹھیک نہیں کیا جاتا،آج کل کرتے کرتے ہفتہ گزارنے پڑتیہیں،نمبر ٹھیک کرنے والوں کو شکایات کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہوتی چکوٹھی سے کھلانہ ایکس چینج تک بچھائی جانے والی فائبر کی حالت اتنی خراب ہے کہ جگہ جگہ سے فائبر زمین پر پڑی ہوئی خراب ہو رہی ہے اسکی مناسب دیکھ بحال کیلئے توجہ نہیں دی جارہی ہے،ستم ظریفی کا عالم ہے کہ نمبر ٹھیک کروانے کی غرض سے ایکس چینج پر کال کرتے ہیں ایکس چینج پر فون تک کوئی نہیں اٹھاتا پھر مجبور ہو کر ایکس چینج پر جانا پڑتا ہے،مظفرآباد فون کرکے شکایات درج کرواتے ہیں پھر بھی شکایات کا کوئی ازالہ نہیں ہوتا کس کے آگے فریاد کریں؟علاقہ مکینوں،صارفین نے ایس سی او کے حکام کو 25 اکتوبر تک سسٹم بہتر کرنے صارفین کی شکایات کا موثر انداز میں ازالہ کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی بصورت دیگر صارفین کا کہنا ہے ہم پر امن انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے ٹیلی فون کی سیٹ اپنے اپنے ہاتھوں میں لیے ایکس چینج کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرینگے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ کئی ماہ قبل وعدہ کیا گیا تھا کہ کھلانہ میں نصب ایس کام کے ٹاور سے علاقہ مکینوں کو پندرہ دن کے اندر فور جی انٹر نیٹ سروس فراہم کی جائے گی مگر پندرہ دن کے بجائے آج کئی ماہ گزر چکے انٹر نیٹ کی سروس فراہم نہیں کی گئی عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ ایس سی او کے حکام سروس بہتر کریں صارفین کو خاطر خواہ سروس فراہم کریں بصورت دیگر سخت عوامی ردعمل آئے گا۔۔


