ملازمین پبلک ہیلتھ کا احتجاجی دھرنا،16 فروری سے تالہ بند ہڑتال کا اعلان

مظفرآباد (محاسب نیوز) ملازمین محکمہ پبلک ہیلتھ کا ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا،16 فروری سے تالہ بند،کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان،وزیر اعظم آذاد کشمیر سے 15 فروری تک تین نکاتی مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری کرنے اور ٹیکنیکل کیڈر،سٹاف ملازمین کی سکیل اپ گریڈیشن،ورکچارج ملازمین کی مستقلی اور ماکڑی واٹر سپلائی فیز ٹو کی نئی آسامیوں کی تخلیق میں کے معاملات یکسو کرنے بجائے فائلیں دبانے پر سیکرٹری مالیات اور سیکرٹری پی پی ایچ کیخلاف سخت نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جملہ ٹیکنیکل،فیلڈ سٹاف پوسٹوں کی اپ گریڈیشن،ورکچارج ملازمین کی مستقلی،فیز ٹو کی نئی آسامیوں کی تخلیق نہ ہونے کے خلاف محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن کے ملازمین کی ہڑتال چار روز سے جاری ہے گزشتہ روز کو ڈی آفس کے سامنے دھرنے دیا گیا،احتجاجی دھرنے میں مختلف ملازمین تنظیموں کی قیادت اور کارکنوں نے بھی شرکت کی اور ملازمین کے جائز مطالبات پر بھرپور حمایت کا اعلان کیا



