مظفرآباد

میرپور‘خواتین اور کم عمر بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی آگاہی مہم جاری

میرپور (بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ اور ایم ایس ڈاکٹر عامر عزیز نے کہا ہے کہ خواتین بالخصوص بچیوں میں سر ویکل کینسر سے بچاؤ کے لیے آزادکشمیر،اسلام آباد،پنجاب،سندھ میں 15ستمبر سے 27ستمبر تک بچیوں کو HPV ویکسین مفت لگائی جا رہی ہے۔سرویکل کینسر خواتین میں پایا جانے والے تیسرا بڑا کینسر ہے جس کے بچاؤ کے لیے WHOنے ویکسین بنا دی ہے۔ملک بھر میں اگلے سال 2026سے اس بیماری سے بچاؤ کے لیے HPVویکسین لازمی لگائی جائے گی عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ اپنی 9سے14سال کی بچیوں کویہ ویکسین لگوائیں یہ حلال ویکسین ہے اس کے کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہیں۔اس ویکسین سے پندرہ بیس سال تک کی عمر کی خواتین سرویکل کینسر سے محفوظ رہ سکیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں مقامی ہوٹل ضلع میرپور میں 15سے 27ستمبر تک سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن کے سلسلہ میں میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرویلنس سردار وقاص احمد،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،ACTانٹرنیشنل کے یاسین چوہدری،DCEOانعم زرا،CRPوانیہ شاہ اور میڈیا کے نمائندگان موجود تھے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرویلنس EPIمحمد ریاض نے ملٹی میڈیا پر HPVویکسین کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ سوال و جواب کے سیشن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ اور میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر عامر عزیز نے تفصیلات بتائیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میرپور میں 9سے14سال بچیوں کی HPVیعنی سرویکل کینسر سے بچاؤ کے لیے مفت ویکسین 15تا27ستمبر شروع ہورہی ہے جس میں محکمہ صحت کی ٹیمیں سکولوں اور مدارس میں جاکر بچیوں کو ویکسین لگائیں گے جس سے 9سے14سال کی عمر کی بچیاں سرویکل کینسر سے محفوظ رہ سکیں گے۔اس ویکسین سے 15تا 20سال تک خواتین میں یہ وائرس ختم ہوجاتا ہے انھوں نے آسان الفاظ میں بتایا کہ سرویکل کینسر خواتین کی بچہ دانی کا کینسر ہے اس کا بروقت علاج نہ ہوتو اس بیماری میں مبتلا خواتین اور بچیاں سرویکل کینسر میں مبتلا ہوجاتے ہیں جس کے باعث یہ کینسر پھیلتا ہے اور پھر ایسی خواتین بچے پیدا نہیں کرسکتی دنیا بھر میں اس بیماری سے بچاؤ کے لیے گزشتہ کئی عرصہ سے علاج اور ویکسین لگائی جاتی ہے جبکہ پاکستان بھر میں سال2026سے 9سے14سال تک کی بچیوں کو یہ ویکسین لگائی جائے گی۔میڈیا نمائندگان،پرنٹ والیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے اس بیماری سے بچاؤ کے لیے عوامی آگاہی مہم کو فروغ دیں تاکہ اس بیماری سے محفوظ رہا جاسکے۔ ایم ایس ڈاکٹر عامر عزیز نے کہا کے سرویکل کینسر ایک موذی مرض ہے اس سے بچاؤ کے لیے ہر فرد کی ذمہ داری ہے یہ ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے اور اس کے کسی قسم کے کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہیں۔عوام الناس اور عام آدمی تک اس ویکسین کے مفید اثرات سے اگاہ کریں تاکہ سرویکل کینسر سے محفوظ رکھنے کی قومی مہم کامیاب ہوسکے۔

Related Articles

Back to top button