اپر اڈہ میں گاڑیوں کی مستقل پارکنگ اور سیفٹی بلا ک لگا نے سے پیدل چلنا بھی محال

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی) دارالحکومت مظفرآباد کے معروف کاروباری مرکز اپر اڈہ میں گاڑیوں کی مستقل پارکنگ اور اپراڈہ کو سیفٹی بلا ک لگا کر دو حصوں میں تقسیم کرنے سے گاڑیوں کا اور پیدل گزرنا محال ہو گیا سارا دن لڑائی جھگڑے تاجر اور اہل محلہ پریشان سکول کالج اور مارکیٹ میں خریداری کیلئے آنے والی خواتین طالبات کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں اہل محلہ کا شدید احتجاج ضلعی انتظامیہ سے اپر اڈہ میں مستقل پارکنگ ختم کرنے اور جو سیفٹی بلاک لگائے گئے ہیں کو ختم کیا جائے اس کی وجہ سے جہاں گاڑیوں کی دونوں جانب پارکنگ سے اپر اڈہ لاری اڈہ میں تبدیل ہو چکا ہے کو لاری اڈہ سے نکالا جائے ان خیالات کا اظہار کونسلر ندیم پلہاجی ودیگر اہل محلہ تاجروں نے ضلعی انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اپر اڈہ سے فی الفور سیفٹی بلاک ختم کر کے پارکنگ پر پابندی لگائی جائے اس اڈہ کو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں اہل محلہ اور تاجروں کی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے یہ شہر کاسب سے اہم معروف ترین اڈہ قرار دیا جاتا ہے جو گاڑیوں کے اڈے میں تبدیل ہو چکا ہے۔



