مظفرآباد

ڈی سی جہلم ویلی بنیش جرال نے زیتون کا پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا

ہٹیاں بالا (بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم ویلی میں شجرکاری مہم کے تحت ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی محترمہ بنیش جرال نے زیتون کا پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔تقریب میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد یاسین، ڈاکٹر طارق نقوی، ڈاکٹر نین تارا، شاہین اختر، اسلم مرزا، محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر سمیت ہسپتال کے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہسپتال کے احاطے میں مختلف اقسام کے پودے لگائے اور شجرکاری کے قومی مقصد سے وابستگی کا اظہار کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بنیش جرال نے کہا کہ شجرکاری ماحولیاتی تحفظ کی بنیاد ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ درخت نہ صرف فضائی آلودگی میں کمی کا باعث بنتے ہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ“اگر ہم آج پودے لگائیں گے تو آنے والی نسلیں ایک صاف، صحت مند اور سرسبز ماحول سے مستفید ہوں گی۔”میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد یاسین نے ہسپتال میں شجرکاری مہم کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرسبز ماحول مریضوں کی ذہنی و جسمانی صحت پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے پودوں کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان بھی کیا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شجرکاری مہم کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا اور لگائے گئے پودوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ہسپتال کا ماحول مزید خوشگوار اور صحت افزا بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی محترمہ بینش جرال کی زیرِ صدارت ماہِ صیام کے دوران عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے، شکایات کے فوری ازالے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے مجسٹریٹ صاحبان، اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے آفسران نے شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button