مالسی ہیلی پیڈ پر عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے میٹنگ کا انعقاد

ٹھوٹھہ (نمائندہ محاسب)11 جنوری کو نالہ جندر بہنڑ ہائی سکول مالسی کے پاس ہیلی پیڈ پر عوام ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم پر میٹنگ۔ اس میں سیاسی رہنما سید شجاعت کاظمی۔ عامر زمان مغل ممبر لوکل کونسل سید تبریز کاظمی کلیم مغل سجاد گیلانی معروف پراچہ ابرار مغل نذیر مغل فہد رشید نصیر خان شبیر مغل شفاعت کاظمی الطاف حسین کاظمی امتیاز خان الطاف خان چوہدری شفیح ثاقب کاظمی ضمیر شاہ رئیس عباسی اعظم عباسی نمبر جاوید مغل اور افراد کی شرکت۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سید تبریز کاظمی سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف نے انجام دیے۔ اس موقع پر سینئر سیاسی وسماجی رہنما ایکشن کمیٹی کے سرکردہ ممبر سید شجاعت کاظمی نے کہا عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔ چار اکتوبر کو ہونے والے معاہدے پر من و عن عملدرآمد کیا جانا چاہیے۔ سب سے پہلے اشرافیہ کی مراعات کا خاتمہ کیا جائے سدھیر اعوان اور عوامی حقوق کے شہداء کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی جائے۔ جو آج کھلے عام دندناتے پارٹیاں تبدیل کر رہے ہیں۔ عوام کو بجلی کی ولٹیج پوری کی جائے۔ آٹے کا معیار بہت ناقص ہے جو کھانے کے قابل نہیں۔ آٹے کی کوالٹی اور میعار بہتر بنایا جائے۔ نیلم جہلم پراجیکٹ دوبارا سے ریپئرنگ اور بحالی کا کام شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس میں مقامی لوگوں کو ترجیح بنیادوں پر روزگار دیا جائے۔ ہم عوام علاقہ اور مزدور طبقہ کے حقوق کی جنگ لڑتے آئے ہیں اور لڑتے رہیں گے۔ عوام ہمارے ساتھ چلے۔ اس موقع پر ہاتھ اٹھا کر ان پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے حکومت وقت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ مسلم کانفرنس کی ساری قیادت عوام کو اس عوامی تحریک کا حصہ بننے سے روکتے تھے اور عوامی حقوق اور مفادات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مخالف سمت کھڑے تھے۔ افسوس کہ اب وہ خود حکومت کے ایوانوں میں براجمان ہیں اور جو صحیح معنوں میں عوام کو ریلیف دینے سے گریزاں ہیں۔ ایکشن کمیٹی کے ساتھ تحریری معاہدہ سے انحراف کیا جا رہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں ایکشن کمیٹی کے ساتھ آزاد کشمیر حکومت کے نمائندگان اور پاکستان سے آئے وفاقی وزراء اور سینئر سیاسی قائدین کے دستخط سے جاری معائدے اور مسودے کی ایک ایک شرط پر عمل درآمد کیا جائے۔ اس موقع پر عامر زمان مغل تاجر رہنما ممبر لوکل کونسل نے کہا کہ یہ نام نہاد سیاسی پارٹیاں کبھی بھی عوام کے حق میں مخلص نہیں۔ اس دور میں عوام کو نہ بجلی پوری دی جا رہی ہے نہ ٹیلی فون نیٹ ورک سسٹم بھی انتہائی ناقص ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گڑھی دوپٹہ چار انتخابی حلقوں کا سنگم اور مشہور کاروباری مرکز ہے۔ لاکھوں کی آبادی والے علاقے بڑے مرکز کو سب ڈویژن کا درجہ دیا جائے۔ اور ٹھوٹھہ ہسپتال کے مطالبے کو پورا کیا جائے۔ اس کے علاؤہ عامر زمان مغل کا کہنا تھا تھا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ جہاں اس قسم کے بڑے پراجیکٹ چلائے جاتے وہاں پر لوگوں کو بڑی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ کالجز سکولز ہسپتال پارک متاثرہ علاقوں کے لیے خصوصی پیکیجز دیے جاتے ہیں۔




