مظفرآباد

کارکنوں کی عزت نفس عزیز‘نئے شامل ہونیوالوں کو مایوس نہیں کرینگے‘مختار عباسی

مظفرآباد (سپیشل رپورٹرر) حلقہ نمبر 3 مظفرآباد سے پاکستان پیپلز پارٹی کے آرگنائزر امیدوار اسمبلی سردار مختار احمد خان کے قافلے میں شامل ہونے والوں میں تیزی آ گئی۔ رواں ہفتہ میں سردار مختار احمد خان نے تین شمولیتی پروگرام منعقد کر لیے۔ صدر سٹی ایاز محمود سواتی کی رہائش گاہ پر شمولیتی پروگرام سابق ڈپٹی کنٹرولر امتحانات آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی محمد آصف بشیر، وحید مغل، چوہدری نیاز، اسلم قیوم، ملک وحید، عامر ایاز سواتی، عاطف بشیر، محمد راشد سمیت کئی رہنما اپنی جماعتوں سے مستعفیٰ ہو کر سردار مختار احمد خان کے قافلے میں شامل ہوگئے نئے شامل ہونے والوں کو مایوس نہیں کریں گے۔ کارکنوں کی عزت النفس کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔ سیاست میں جو بھی محنت کرتا ہے وہ معراج پاتا ہے، سردار مختار احمد خان کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق حلق نمبر 3مظفرآباد میں امیدوار اسمبلی سردار مختار احمد خان کے اپنے سیاسی مخالفین پر وار جاری ہیں۔ گزشتہ روز بھی سردار مختار احمد خان کے قافلہ میں متعدد لوگوں نے شوکت لائن سے شمولیت کا اعلان کیا۔ نئے شامل ہونے والوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار مختار احمد خان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اس کی جڑیں عوام میں ہیں۔ پیپلز پارٹی نے اپنی حکومت کے دوران مظفرآباد میں میڈیکل کالج، کوہالہ سے مظفرآباد اور مظفرآباد سے نیلم ہائی وے سمیت دیگر متعدد میگا پراجیکٹس منظور کیے اب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی سربراہی میں سیاسی نظام بحال ہو چکا ہے اور پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت قائم کر دی گئی ہے۔ انشاء اللہ عوام جلد ایک واضح تبدیلی محسوس کریں گے۔

Related Articles

Back to top button