گلوبل اسپورٹس فیسٹیول 2025 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

مظفرآباد (سٹاف رپورٹر) گلوبل کالج کے زیرِ اہتمام شاندار گلوبل اسپورٹس فیسٹیول 2025 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ فیسٹیول نے طلبہ و طالبات کی دلچسپی، صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور ان کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔فیسٹیول کا پہلا مرحلہ 3 نومبر کو اسپورٹس کمپلیکس جلال آباد میں منعقد ہوا، جہاں لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان بیڈمنٹن کے سنسنی خیز مقابلے ہوئے۔ طلبہ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے خوب داد حاصل کی۔10 نومبر کو دوسرا مرحلہ خورشید الحسن اسٹیڈیم میں ہوا، جس میں فٹ بال، دوڑ، ٹگ آف وار اور جیولن تھرو کے مقابلے شامل تھے۔ ہر ایونٹ میں طلبہ نے بھرپور جوش و خروش اور اعلیٰ اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔فیسٹیول کا آخری مرحلہ 13 نومبر کو نرول اسٹیڈیم میں کرکٹ میچز کے ساتھ منعقد ہوا۔ مقابلوں کے اختتام پر شاندار ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی کرنل یوسف جاوید (سیکٹر کمانڈر SCO آزاد کشمیر) تھے۔ انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے۔کرنل یوسف جاوید نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، کھیلوں میں ان کی بھرپور شمولیت نہ صرف صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے۔افتتاحی تقریب کی مہمانِ خصوصی محترمہ نازش تھیں۔گلوبل اسپورٹس فیسٹیول کے منظم اور کامیاب انعقاد والدین، کمیونٹی اور سول سوسائٹی نے گلوبل کالج کی مینجمنٹ کی کاوشوں کو سراہا۔فیسٹیول کو صحت مند سرگرمیوں کے فروغ، طلبہ کے اعتماد میں اضافے اور قائدانہ صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی ایک بہترین مثال قرار دیا گیا۔




