دارالمو دہ حفظ سکول کردلہ کے زیر اہتمام جشن میلاد النبی ؐ و جشن امام جعفر صادق انعقاد

مظفرآباد(محاسب نیوز) جنرل سیکرٹری شیعہ علما کونسل آزادکشمیرسید مدثر حسین بخاری کی دارلموادہ حفظ سکول کردلہ مظفرآباد کے زیر اہتمام عظیم الشان جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و جشن میلاد امام جعفر صادق علیہ السلام (جشن صادقین) اور حافظات قرآن کی تجلیل تقریب اور تقسیم انعامات میں شرکت اور کامیاب طالبات کو شیلڈ اور تعریفی اسناد دیں۔ تفصیلات کے مطابق دارلموادہ حفظ سکول کردلہ مظفرآباد میں ایک عظیم الشان جشن عید میلاد النبی اور فرزند رسول حضرت امام صادق کی ولادت کی مناسبت سے پر وقار تقریب اور دارالمودہ کی حفاظ طالبات کی تکمیل حفظ قرآن کریم اور حالیہ جماعت نہم میں میرپور انٹرمیڈیٹ بورڈ شاندار اور نمایاں کامیابی پر تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں مقامی مہمانان گرامی اور بچوں کے والدین نے شرکت کی۔اس تقریب کی صدارت الحاج علامہ احمد علی سعیدی پیٹرن چیف جابر بن حیان ٹرسٹ نے کی جبکہ مہمان خصوصی سید بازل علی نقوی وزیر سماجی بہبود و ترقء نسواں آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر تھے۔