جہلم ویلی کے مضافاتی دیہی علاقوں میں غیر معیاری آٹا فروخت ہونے لگا

شاریاں (نمائندہ محاسب)شاریاں سمیت جہلم ویلی بھر میں غریب عوام کو غیر معیاری سرکاری آٹے کی فراہمی پر عوام سراپا احتجاج عوامی حلقوں نے میڈیا کو احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہامحکمہ خوراک آزاد کشمیر سبسڈی شدہ آٹے کا معیار برقرار رکھنے میں ناکام، شہریوں کا وزیر اعظم آزاد کشمیر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ محکمہ خوراک آزاد کشمیر کی جانب سے دیے جانے والا سبسڈی شدہ آٹا معیار کے شدید فقدان کا شکار ہو گیا ہے شاریاں، سائیں باغ، لمنیاں اور ریشیاں سمیت جہلم ویلی بھر کے بازاروں میں فراہم کیے جانے والے آٹے کی کوالٹی اتنی ناقص ہے کہ روٹی پکاتے ہوئے پھٹ جاتی ہے اور ٹھنڈی ہوتے ہی سخت اور سوکھی ہو جاتی ہے، جسے چبانا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔ بچوں، بزرگوں، مرد و خواتین نے اس آٹے سے تیار کردہ روٹی کھانے سے انکار کر دیا ہیعوامی شکایات کے مطابق محکمہ خوراک کی جانب سے فراہم کیا جانے والا آٹا فائن آٹاکے نام پر دراصل سو جی، میدہ اور چوکر سے مکمل طور پر خالی ہے، جس سے روٹی نہ صرف بدذائقہ بلکہ صحت کے لیے بھی مضر ہے۔شاریاں بازار کمیٹی اور اہلِ علاقہ نے محکمہ خوراک کی غفلت و لاپروائی پر شدید احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر، وزیر و سیکرٹری خوراک اس صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کریں اور عوام کو معیاری آٹا فراہم کرنے کے احکامات جاری کریں۔




