مظفرآباد
چیتے شیر کے حملوں سے ہلاک ہونے والے جانوروں کے معاوضوں میں تاخیر

مظفرآباد(رپورٹ:خبرنگار خصوصی) جنگلی چیتے شیر کے حملوں سے ہلاک ہونے والے قیمتی جانوروں کے مالکان کو معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر فائل ڈپٹی کمشنر دفتر میں التواء کا شکار کسانوں میں شدید بے چینی وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور وزیر وائلڈ لائف فشریز سردار جاوید ایوب اس فائل کو طلب کرکے معاوضوں کی منظوری دیں تاکہ کسانوں کو نقصان کا ازالہ ممکن ہو سکے کسانوں کا مطالبہ کسانوں کے مطابق آئے روز جنگلی چیتے شیر کے حملوں سے ہمارے قیمتی جانور ختم ہو رہے ہیں حکومت کی طرف سے معاوضوں میں تاخیر کی جارہی ہے جس وجہ سے ہم شدید مسائل کا شکار ہیں۔



