وزیر اعظم چیف الیکشن کمشنر کاتقررکرکے شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں،ڈاکٹر محمد مشتاق

جہلم ویلی(محاسب نیوز)جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیرڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ وزیر اعظم چیف الیکشن کمشنر کاتقررکرکے شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کی حکومتیں برف باری اور چپورسن گلگت بلتستان میں زلزلہ سے متاثرین کی فوری امداد کریں،جماعت اسلامی ریاست کے آزاد خطوں کو خود کفیل بنا کر عام شہری کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گی،رشوت اور سفارش کو کلچرختم کری ں گے،میرٹپر ملازمتیں دیں گے،یکساں نصاب تعلیم لاج کریں گے جہاں وزیراعظم،صدر اور وزائے کے بیٹے تعلیم حاصل کریں گے وہیں غرباء کے بیٹے بھی تعلیم حاصل کریں گے مراعات اور پروٹوکول کو ختم کریں گے،جماعت اسلامی ریاست کے آزاد خطوں کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی،جماعت اسلامی میں نئے شامل ہونے والوں کو جائز مقام دیں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے جہلم ویلی حلقہ 6یونین کونسل سینا دامن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کونسلر ارفاق مغل،غزالہ اشرف راجہ نزاکت اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر درجنوں مرد وخواتین نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کااعلان کیا ور ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے ممبر شپ کا حلف لیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشاق خان نے کہاجو جو لوگ دیگرجماعتیں چھوڑ کر جماعت اسلامی شامل ہورہے ہیں ان کو جائز مقام دیں گے ان کے کام کاج جماعت اسلامی کرے گی،جماعت اسلامی اپنے ساتھ چلنے والوں کا خیال رکھے گی اور اس سے پہلے بھی رکھا ہے،حکومت میں نہ ہوتے ہوئے بھی جماعت اسلامی نے عوام کی خدمت کی ہے اور کررہی ہے۔



