مظفرآباد

ایکشن کمیٹی کے۔مطالبات پر۔فوری عملدرآمد یقینی بنائینگے,امیر مقام

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت آزاد کشمیر سے متعلق عملدرآمد و نگرانی کمیٹی کا پہلا اجلاس،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر سے متعلق عملدرآمد اور نگرانی کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان، جن میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان، سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان ظفر حسن اور ایکشن کمیٹی کے شوکت نواز میر،عمر نظیر کشمیر،امتیاز اسلم نے شرکت کی۔اجلاس میں آزاد کشمیر میں جاری عوامی تحریک اور اس کے نتیجے میں حکومت پاکستان اور ایکشن کمیٹی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ معاہدے کی تمام شقوں پر جلد، مؤثر اور شفاف عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے خواہاں ہیں اور وفاقی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی پاسداری کرے گی اور ان کے جائز مطالبات پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ عملدرآمد اور نگرانی کمیٹی کا اگلا اجلاس 15 نومبر 2025 کو مظفرآباد میں منعقد ہوگا، جہاں زمینی حقائق کا مشاہدہ کر کے اقدامات کی رفتار کا جائزہ لیا جائے گا۔آخر میں وفاقی وزیر نے ایک بار پھر یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی ترقی، استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتی ہے، اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button