مظفرآباد

بابر اعظم اور ان کی پوری ٹیم کو کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں‘ نعیم اسلم

اسلام گڑھ(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرنے پر وکلاء برادری کے متحرک رہنما بابر اعظم اور ان کی پوری ٹیم کو شاندار الفاظ میں مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم اور دیگر کامیاب وکلاء کی یہ شاندار فتح ان کی جہد مسلسل، عوامی خدمت کے جذبے اور پیشہ ورانہ مہارت کا نتیجہ ہے یہ انتخابی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ وکلاء برادری نے دیانتدار اور محنتی رہنماؤں کو منتخب کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر ضلع کونسل بھمبر نعیم اسلم شاہین،کونسلر خان عبدالقیوم خان،کونسلر راجہ تنویر سردار،چوہدری عرفان بندوروی،اورسیز رہنما منیر حسین مائیکل نے بابر اعظم ایڈووکیٹ کو صدر بار میرپور بنے پر مبارکباد پیش کی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. نعیم اسلم شاہین نے پر امید ظاہر کی کہ یہ نومنتخب وکلاء باڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور میں انصاف کی بحالی، وکلاء کے فلاحی منصوبوں اور عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دن رات کام کرے گی۔راجہ تنویر سردار نے کہا کہ اسلام گڑھ کی عوام کو ان نوجوان وکلاء پر فخر ہے اور وہ ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Related Articles

Back to top button