مظفرآباد

کردار سازی اور عملی مہارتوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دینا ہوگی‘ شاہد وارثی

مظفر آباد(محاسب نیوز)آفاق مظفرآباد زون کے زیر اہتمام میگا پرنسپل کنونشن بعنوان“مائلسٹون لیڈرشپ پرنسپل کنونشن”کا انعقاد شہر کے معروف ہوٹل میں کیا گیا۔ اس اہم تعلیمی پروگرام میں شہر بھر سے تقریباً ایک ہزار پرنسپلز اور تعلیمی سربراہان نے شرکت کی۔کنونشن کے ریسورس پرسن بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرِ تعلیم اور معروف ٹرینر شاہد وارثی تھے، جنہوں نے شرکاء کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیمی نظام، قیادت، انتظامی مہارتوں اور تدریسی بہتری کے حوالے جامع رہنمائی فراہم کی۔اپنے خطاب میں شاہد وارثی صاحب نے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیمی اداروں کو جدید ٹیکنالوجی، کردار سازی اور عملی مہارتوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دینی چاہیے تاکہ طلبہ کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے مؤثر انداز میں تیار کیا جا سکے۔تقریب سے نمیر حسن مدنی (سینئر ریجنل مینیجر آفاق راولپنڈی) اور نعیم الرحمن صدیقی (زونل مینیجر آفاق مظفرآباد) نے بھی خطاب کیا اور آفاق کے تعلیمی مشن، وژن اور ادارہ جاتی ترقی پر روشنی ڈالی۔شرکاء نے تعلیم کے فروغ کے لیے آفاق کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور ایسے پروگراموں کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔آخر میں شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے تعلیمی و تربیتی پروگراموں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ مظفرآباد میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔آفاق مظفرآباد زون کے زیر اہتمام میگا ایونٹ، ہزار کے قریب پرنسپلز کی شرکت۔کہ آفاق کی کتب نہ صرف معیاری اور جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں بلکہ ان میں اسلامی تعلیمات اور اخلاقی اقدار کو بھی مؤثر انداز میں شامل کیا گیا ہے، جو طلبہ کی کردار سازی اور ہمہ جہت تربیت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ شرکاء کے مطابق نصاب میں دینی و اخلاقی پہلوؤں کی شمولیت ایک مثبت اور بروقت اقدام ہے جو نئی نسل کو مضبوط نظریاتی بنیاد فراہم کرتا ہے۔کنونشن کے دوران تعلیمی قیادت، تدریسی بہتری، اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

Related Articles

Back to top button