مظفرآباد

صحت سہولت کارڈ کے تحت آزاد کشمیر کی45 لاکھ آبادی کوعلاج معالجہ کی سہولت

مظفرآباد(محاسب نیوزپی آءی ڈی) وزیر صحت عامہ و بہبود آبادی آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کے لیے وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت صحت کارڈ کی سہولت بحال کر دی گءی ہے۔ اس پروگرام کا باقاعدہ افتتاح 16 جنوری 2026 کو اسلام آباد میں کیا گیا۔وزارت صحت عامہ سے جاری اعلامیے کے مطابق صحت سہولت کارڈ کے تحت آزاد کشمیر کی تقریباً 45 لاکھ آبادی کو آزاد کشمیر کے سرکاری ہسپتالوں، منتخب نجی ہسپتالوں اور راولپنڈی و اسلام آباد کے منتخب سرکاری و نجی ہسپتالوں میں اندرونِ خانہ علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس مقصد کے لیے حکومت پاکستان نے State Life Insurance Corporation of Pakistan کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت علاج معالجہ کے اخراجات حکومت پاکستان کی مالی معاونت سے ادا کیے جاءیں گے۔پروگرام کے تحت کینسر، امراضِ قلب، گردوں کے امراض، گاءنی اور دیگر پیچیدہ بیماریوں سے متعلق سرجریز اور ادویات کی سہولیات شامل ہیں۔وزیر صحت نے مزید بتایا کہ پہلے مرحلے میں سی ایم ایچ مظفرآباد، سی ایم ایچ راولاکوٹ، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپور، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھمبر، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پلندری، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال باغ، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم ویلی اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نیلم میں صحت کارڈ کے تحت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ساءنسز مظفرآباد اور کارڈیک ہسپتال مظفرآباد کو بھی جلد پروگرام میں شامل کر لیا جاءے گا۔

Related Articles

Back to top button