تاجر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 28دسمبر کو مرکزی کنونشن کا اعلان کر دیا

مظفرآباد(محاسب نیوز)مرکزی انجمن تاجران سے پانچ سالہ معاہدہ کی مدت مکمل، تاجر جوائنٹ ایکشن کمیٹی بحال کرتے ہوئے 28 دسمبر کو مرکزی کنونشن کا اعلان۔ تاجر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما عبدالرزاق خان نے گزشتہ روز سنٹرل پریس کلب مظفراباد میں سینیئر تاجر رہنماؤں اشفاق ترین عارف لون وحید اعوان رفیق عباسی میجر ریٹائرڈ سہیل مظہر شاہ غلام مصطفی اور صابر گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 نومبر 2020 کو جو انتخابات منعقد ہوئے تھے ان کی مدت اج ختم ہو گئی ہے ہائی کورٹ کی جانب سے انتخابات کے غیر ائینی ہونے کے متعلق فیصلہ ا چکا ہے جس کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی ہے تاہم اب چونکہ مدت ختم ہو چکی ہے اس لیے ہم اس میں فریق بنیں گے ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کے لیے انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ کی بنیاد 1991 میں رکھی گئی 1993 میں پہلا الیکشن اور 1995 میں دوسرا الیکشن بھاری اکثریت سے جیتنے کے بعد ہم نے تاجروں کی خدمت کے لیے دن رات کام کیا بعد ازاں جب 21 نومبر 2020 کو ایک معاہدے کے تحت انتخابات ہوئے تو ہم نے جیتنے والے گروپ کو مینڈیٹ دیا مگر اج ان کی پانچ سالہ مدت ختم ہو چکی ہے اور مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ان لوگوں نے تاجروں کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی اپنا اصل کام چھوڑ دیا اور سیاسی کام کاج شروع کر دیا تاجر اج بھی مشکلات کا شکار ہیں جنہیں نہ تو ٹیکس میں ریلیف ملا نہ بلا سود قرضے ملے اور نہ ان کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ان کا کہنا تھا کہ مظفراباد میں جہاں سڑک کشادہ ہوتی ہے وہاں غیر قانونی اڈے بن جاتے ہیں پینے کے صاف پانی میسر نہیں ہے سی ایم ایچ کے اندر مشینری بند پڑی ہے جبکہ پرائیویٹ مشینری سے استفادہ کیا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ سستی بجلی اور سستی اٹے پر ہم حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں تا ہم ریاست کے کچھ بنیادی مسائل حل کرنا حکومتوں کی ذمہ داری ہے فیصل ممتاز راٹھور کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں اپنی جانب سے غیر مشروط تعاون کا یقین دلایا اور واضح کیا کہ 1996 میں راجہ ممتاز حسین راٹھور کی کال پر مظفرآباد میں شٹر ڈاؤن کیا گیا تھا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحت کارڈ بلا سود قرضوں کا عمل فوری شروع کیا جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مظفراباد جو رقبہ اور ابادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ڈویژن ہے اس میں دانش سکول قائم کیا جانا چاہیے عبدالرزاق خان نے بنیان المرصوص میں کامیابی پر وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کو مبارکباد دی اور میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تمیمی گروپ کے چیئرمین سردار الیاس خان کے زریعہ جاگراں فیز فور اور شوٹر ہائیڈل پراجیکٹ کے لیے سعودیہ سے فنڈنگ حاصل کی انہوں نے مطالبہ کیا کہ مظفراباد کی واٹر باڈیز ٹریٹمنٹ پلانٹ اور لوہار گلی ٹنل کو بھی سردار الیاس خان کے تعاون سے مکمل کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو تمر کا ڈنڈا نہیں بلکہ کتاب قلم اور ائی ٹی کی تعلیم دینا چاہتے ہیں انہوں نے 28 دسمبر کو تاجروں کے مرکزی کنونشن کا اعلان کیا۔



