
مظفرآباد(کراءم رپورٹر) سرکاری دفاتر میں نصب باءیو میٹرک حاضری کا نظام غیر فعال ہونے لگا ۔بالخصوص رمضان المبارک میں آفسیران سمیت بیشتر سرکاری ملازمین غیر حاضر رہتے ہیں جس کے باعث ساءلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دفاتر میں ملازمین کی تعداد پہلے ہی کم ہوتی ہے جس سے کام التوا کا شکار ہو جاتا ہے مقامی صارفین نے شکایت کی ہے اس بار پہلے سے کءی زیادہ سرکاری دفاتر میں رمضان کے دوران سروس ڈیلیوری متاثر ہو رہی ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف سیکرٹری فوری رمضان المبارک میں دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کے لیے باءیومیٹرک نظام کو فعال کرے اور عوامی سہولت کے لیے خصوصی مانیٹرنگ کی جاءے، کیونکہ سابقہ رپورٹس کے مطابق بعض دفاتر میں حاضری کا نظام تقریباً 30 فیصد تک متاثر رہتا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ سرکاری دفاتر میں رمضان کے اوقات کار اور سروسز کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔




