مہاجرین نشستوں پر بڑا اپ سیٹ ہو گا‘فیصل راٹھور

اسلام آباد (پی آئی ڈی)آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے پیپلز پارٹی آزادکشمیر پنجاب کے صدر چوہدری فخر الزماں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی جی پولیٹیکل افیئرز عامر ذیشان جرال اور معاون خصوصی سید عزادار حسین کاظمی بھی موجود تھے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مہاجرین مقیم پاکستان کو خصوصی اہمیت دیتی ہے اور انشائاللہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں مہاجرین کی نشستوں پر بھرپور کامیابی حاصل کی جائے گی اور بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ مہاجرین مقیم پاکستان ہمیشہ پیپلز پارٹی کا مضبوط سیاسی سرمایہ رہے ہیں اور پارٹی کی عوامی خدمات اور کارکردگی کی وجہ سے آج بھی ان کا اعتماد قائم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ انشائاللہ پنجاب کے مہاجرین حلقوں سے اکثریت حاصل کر کے پارٹی کو مضبوط سیاسی پوزیشن دلائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مہاجرین کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔پیپلز پارٹی آزادکشمیر پنجاب کے صدر چوہدری فخر الزماں نے وزیراعظم کو مہاجرین پنجاب کے حلقوں کے دورے کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ مہاجرین مقیم پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کی 100 دن کی کارکردگی سے مطمئن ہیں،آپ مہاجرین کی نشستوں پر انتخابی مہم کو لیڈ کریں انشائاللہ پنجاب سے اکثریت حاصل کریں گے۔



