پیراشوٹر قبول نہیں‘حکومت ہوائی اعلانات کے بجائے عملی کام کر کے دکھائے‘شاہ غلام قادر

مظفرآباد(محمد شبیر انجم/نامہ نگار)مسلم لیگ ن آزاد کشمیر خواتین ونگ کے مرکزی کنونشن سے صدر مسلم لیگ ن و اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر،لیگی رہنماؤں نورین عارف،صدر خواتین ونگ مریم کشمیری،بیرسٹر افتخار گیلانی،مرتضی علی گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر خلائی اعلانات کے بجائے عملی کام کر کے دکھائے، ہوائی اور خلائی اعلانات سے آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی نہیں ہوتی اس کے لیے عملی کام کی ضرورت ہوتی ہے، پیپلز پارٹی جھوٹ کے سہارے حکومت چلا رہی ہے، محسوس ہو رہا ہے حکومت الیکشن سے قبل ہی بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے ایسے اعلانات کررہے ہیں کہ آزاد کشمیر کے کسی کونے میں تیل کا کنواں نکل آیا ہے،عوام سے کہنا چاہتا ہوں عوام کسی جھانسے میں نہ آئیں مستقبل مسلم لیگ ن کا ہے اس ہی لیے پیپلزپارٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہے،مسلم لیگ ن خواتین کو برابری کے حقوق دینگے کے لیے تیار ہے،آج خواتین تقابلی جائز لیں پیپلزپارٹی نے کیا کام کیا اور2016تا21 مسلم لیگ ن نے تاریخی اقدامات بھی دیکھیں۔آج پیپلزپارٹی کی حکومت تبادلے اور جھوٹی تسلیوں کے سوا کچھ نہیں کررہی،دو دن کی چاندنی پھر اندھری رات ہے،وزیراعظم اور وزراء خلائی اعلانات کے علاوہ کچھ نہیں کررہے،ہمارا منشور جلد آرہاہے،ہم خواتین کوطاقت ور دیکھنا چاہتے ہیں،ہمارے منشور کام کرنے کا ہے حکومت تلخیاں پیدا کررہی ہے،صرف انتقامی تبادلے،آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن نے اسپتال، یونیورسٹیز، این ٹی ایس دیا آپ نے کیا دیا،آزاد کشمیر میں افراتفری برداشت نہیں ہوسکتی، آپ منتخب لوگوں کے بجائے غیر منتخب لوگوں کومسلط کررہے ہیں، ٹکٹ جس کو ملے آپ نے ساتھ دینا ہے،جماعتی ڈسپلن کی پابندی انتہائی ضروری ہے،اپنا پولنگ اسٹیشن جتوائیں تب آپ کی لیڈری قبول ہوگی،پیراشوٹر قبول نہیں خواتین جماعت کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کریں،آزاد کشمیر میں دانش سکولز،سستی بجلی وآٹا،ہیلتھ کارڈ مسلم لیگ ن نے کشمیریوں کو تحفے میں دئیے،مسلم لیگ ن ایک ایک ووٹ کا تحفظ کرے گی پاکستان بنانیمیں خواتین کا بڑا کردار ہے،محترمہ فاطمہ جناح نے پاکستان بنانے میں کردار ادا کیا،جبکہ کلثوم نواز،مریم نواز شریف نے جمہوریت کے لیے قربانیاں لائق تحسین ہیں مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سمیت پوری ٹیم کوکامیاب کنونشن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔مظفرآباد مقامی ہوٹل میں تاریخ ساز کنونشن سے ناصرہ خان،عظمی شیریں ایڈووکیٹ،ثوبیہ عباسی،جویریہ حسن،ساجدہ گیلانی،رضیہ عثمانی،شاہدہ عباسی،قدسیہ گردیزی، ارشاد ادریس،بنیش منظور،زہرا عارف،عشرت راجہ،مہناز ظفرسائرہ چشتی ودیگر نے خطاب کیا اس موقع سٹیج سیکرٹری کے فرائض رضیہ عثمانی،عروج عباسی،صدام عباسی نے ادا کیے۔کنونشن سے محترمہ نورین عارف نے کہا کہ اچھی مائیں ہی اچھی قیادت دیتی ہیں،خواتین کا کنونشن تاریخ ساز اس پر مریم کشمیری مبارکباد کی مستحق ہے،خواتین جماعت کا اثاثہ ہیں،میں وزیراعظم پاکستان وفیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں آج انڈیا منہ چھپا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں خواتین نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے کردار تاریخی ہیصدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر نے متحرک کرنے کیلئے خواتین پر اعتماد کیا اور مریم کشمیری نے وہ کام کیا جو بول رہا ہے،خواتین جماعت کی مضبوطی کیلئے کام تیز کریں اور اپنے امیدواروں کو کامیاب کروائیں۔



