
مظفر آباد (محاسب نیوز) وزیراعظم آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں محکمہ صحت عامہ کے لیے خریدی گئی ایمبولینسز کی عوامی فلاح کے لیے فیلڈ میں دستیابی اور عوامی صحت سے متعلق اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیر صحت عامہ آزاد کشمیر سید بازل علی نقوی، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود، سیکرٹری صحت عامہ عامر رضا ٹیپو، سینئر ایڈیشنل سیکرٹری سید محسن گیلانی، سیکرٹری برقیات چوہدری طیب اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو صحت عامہ کے شعبے میں درپیش اہم مسائل، طبی سہولیات کی فراہمی، اسپتالوں کی ضروریات، طبی آلات کی دستیابی اور نئے منصوبہ جات سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں خاص طور پر محکمہ صحت عامہ کے لیے خریدی گئی ایمبولینسز کو جلد از جلد فیلڈ میں فعال بنانے اور اس حوالے سے درپیش چیلنجز کو زیر غور لایا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ایمبولینسز کی فراہمی میں حائل تمام انتظامی اور تکنیکی رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت ایمرجنسی طبی سہولت میسر آ سکے۔ وزیراعظم آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع نیلم اور ضلع حویلی کے دور افتادہ اور بجلی سے محروم علاقوں کو بجلی کی فراہمی کے لیے نئے منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر کو اوور لوڈ اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لیے اقدامات بارے بھی آگاہ کیا گیا، اجلاس میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات عاطف رحمان، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود، سیکرٹری برقیات چوہدری طیب سمیت محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔وزیراعظم آزاد کشمیر کو آزاد کشمیر میں بجلی کی مجموعی طلب و رسد، پیداواری استعداد، ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن نظام، لائن لاسز اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ دور دراز علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے لیے نئے فیڈرز کی تنصیب، بوسیدہ فیڈرز کی اپ گریڈیشن اور اضافی لوڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے گرڈ اسٹیشنز کی استعدادِ کار میں اضافہ ناگزیر ہے۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ضلع نیلم اور ضلع حویلی کے بعض علاقوں میں آج بھی بجلی دستیاب نہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حویلی اور نیلم کے دور افتادہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔اس موقع پر وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر میں سو فیصد بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔عوام کی مرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے وزیر فزیکل پلاننگ و ہا¶سنگ چوہدری یاسر سلطان نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال،آمدہ صدارتی الیکشن، سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان اور ڈی جی پولیٹیکل افیئرز عامر ذیشان جرال بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ریاست میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔



