میر واعظ مولوی محمد یوسف شاہ کی 59 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

مظفرآباد(پی آئی ڈی)تحریک آزادی کشمیر کے معروف رہنما اسلامی سکالر سابق صدر ریاست میر واعظ مولوی محمد یوسف شاہ کی 59 ویں برسی پورے آزاد کشمیر میں انتہائی عقیدت و احترام نظریاتی جوش و خروش سے منائی گئی اور مرحوم رہنما اور انکے خاندان کی جدوجھد اور تبلیغ اسلام کیلئے گراں قدر خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا گیا مرحوم رہنما کی 59 ویں برسی کے موقع پر دار الحکومت مظفرآباد میں انکے مزار پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حکومت آزاد کشمیر کے ترجمان شوکت جاوید میر کے علاوہ سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں، وکلاء،تاجروں، طلباء،سرکاری محکموں کے آفیسران، سول سوسائٹی، صحافتی تنظیموں، بلدیاتی اداروں کے ممبران نے شرکت کی اور وفود کی شکل میں مزار پر چادریں چڑھائیں پاکستان کی سلامتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی ملت اسلامیہ کے اتحاد و یگانگت اور شھدائے کشمیر شھدائے افواج پاکستان کے ارواح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی برسی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ سات ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر نے کہا میر واعظ مولوی محمد یوسف سچے کھرے رہبر اسلامی مبلغ ریاستی تشخص قومی وقار کے ضمانت ہے جو نہ کبھی دشمنوں کے سامنے جھکے نہ بکے نہ انکے پایہ استقلال میں لغزش نہیں آئی ڈیڑھ کروڑ کشمیری قوم کے مستقبل کو انھوں نے اپنا خون سے تقویت دی کیونکہ تحریک آزادی علیحدگی کی تحریک یا مذہبی جھگڑا زمینی تنازعہ نہیں بلکہ حق خودارادیت کے حصول کا جمہوری تسلیم شدہ عالمی مسلۂ ہے خود رو پودوں کی طرح اگنے والی تحریک آزادی کشمیر کو قوت سے دبانے کیلئے بھارت نے لاکھوں کشمیریوں کے جان مال عزت و آبرو کو پاؤں تلے روند ڈالا آزادی کیلئے مرد و خواتین نوجوانوں نے قربانیاں دے کر بھارت کے غرور کو خاک میں دفن کر دیا چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں بھارتی جارحیت کے جواب میں جس منظم فوجی حکمت عملی پیشہ ورانہ مہارت دفاعی استعداد کار قوت ایمانی سے جو عالمی شہرت یافتہ کامیابیوں کا قوم کو تحفہ دیا وہ بھارتی دہشت گردی کے خلاف نفرتوں کی فلک بوس عمارت تعمیر ہو چکی ہے شوکت جاوید میر نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے قیام اور کشمیر کی تاریخی حیثیت کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور نہتے کشمیریوں کی خونریزی میں وہ سر سے پاؤں تک لت پت ہو کر بھی غیر مطمئن ہے ممتاز کشمیری رہنما کی برسی میں پیپلز پارٹی کے رہنما میونسپل کارپوریشن کونسلر خرم نقوی،مسلم لیگ ن کے رہنما آصف مصطفائی اسسٹنٹ کمشنر ڈائریکٹر مدثر عباسی پی ایس ایف کے سیکرٹری اطلاعات اویس عارف اعوان ایڈووکیٹ مقدس اقبال خواجہ سید امتیاز علی شاہ بلاول منیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کی بربادی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی تک آخری سانس تک آخری کشمیری مزاحمت جاری رکھے گا جدوجھد آزادی کا نشان منزل پاکستان اور افواج پاکستان ہے


