مظفرآباد

رمضان المبارک‘ شہر کی مرکزی شاہرات و پبلک پارکس میں منچلوں کے ڈیرے

مظفرآباد(کرائم رپورٹر)رمضان المبارک شہر کی مرکزی شاہرات و پبلک پارکس میں منچلوں کے ڈیرے ون ویلنگ اوور سپیڈنگ سمیت خواتین کو آوازیں کسنا معمول پولیس خواب خرگوش کے مزے لینے لگی خبر رہے کے خواتین اور شہریوں کی بڑی تعداد شام کے بعد سیر و تفریح کے لیے پارکوں اور بازاروں کا رخ کرتی ہے، تاہم مقامی پارکوں اور آس پاس کے علاقوں میں آوارہ گرد عناصر، منشیات کے عادی افراد اور مشکوک افراد کی موجودگی سے شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے? شہریوں کا کہنا ہے کہ خاص طور پر رات کے اوقات میں پارکوں اور بازاروں کے قریب ایسے افراد کے ڈیرے لگ جاتے ہیں جو آنے جانے والے لوگوں کے لیے مشکلات اور عدم تحفظ کا باعث بنتے ہیں، جبکہ متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے موثر کارروائی نظر نہیں آتی علاوہ ازیں رمضان المبارک میں بازار رات گئے تک کھلنے کی وجہ سے ٹریفک کا دباؤ بڑھ جاتا ہے اور موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے تیز رفتاری بھی دیکھنے میں آتی ہے جس سے حادثات کا خدشہ رہتا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سکیورٹی انتظامات سخت کیے جائیں، گشت بڑھایا جائے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام سکون اور تحفظ کے ساتھ رمضان کی خریداری اور سیر و تفریح کر سکیں۔

Related Articles

Back to top button