سکالرز کالج کے زیر اہتمام کانفرنس کا انعقاد

مظفرآباد(محاسب نیوز)سکالرز کالج آف سائنسز اینڈ آئی ٹی مظفرآباد غیر نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ معاشرے کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں، سکالرز کالج اور سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان کے اشتراک سے منشیات کے خلاف دسویں قومی کانفرنس مورخہ 24 نومبر 2025ء کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد میں منعقد ہوئی،قومی کانفرنس میں ملک بھر سے ماہرینِ تعلیم، صحت، سول سوسائٹی کے رہنما، پولیس افسران، طلباء و طالبات، نوجوان رہنماؤں اور سماجی شعبے سے وابستہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی، جبکہ صدر APSCA اشتیاق بخاری، ڈاکٹر محمد ریاض، معروف ماہرِ نفسیات مسٹر منظور حسین، ڈاکٹر دیا، ایس ایس پی کامران علی، قائم مقام ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر محمد فاروق، بین الاقوامی شخصیت سکالرز ایلومنائی سید ذیشان حیدر، سول سوسائٹی نیٹ ورک کے قومی کوآرڈی نیٹر لائن سبطین رضا لودھی نے خصوصی شرکت کی، جبکہ کانفرنس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن شاہد حسین تھے،تقریب کا آغاز تلاوت اور نعتِ رسول ﷺ سے ہوا،شرکا کو سیکرٹری جنرل سکالرز فاؤنڈیشن محترمہ سمیعہ صدیق کی جانب سے کانفرنس کے مقاصد اور سماجی ترقی میں سکالرز فاؤنڈیشن کے کردار پر ابتدائی بریفنگ دی گئی، جبکہ چیئرمین سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان اکمل اویسی نے منشیات کے پھیلاؤ کی سنگینی اور سول سوسائٹی کے فعال کردار پر روشنی ڈالی،ابتدائی خطاب میں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ ”منشیات کے استعمال سے نہ صرف نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے بلکہ ہمارا سماجی اور معاشی ڈھانچہ بھی متاثر ہوتا ہے، اس لیے معاشرے کے ہر طبقے کو اس وبا کے سدباب میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا




