مظفرآباد

سپین بولدک میں افغان طالبان کا حملہ پسپا، 50خوراج ہلاک

راولپنڈی(صباح نیوز)پاک فوج نے سپین بولدک میں، افغان طالبان کا حملہ پسپا کر دیا جوابی کارروائی میں 50 افغان طالبان ہلاک ہوئے اور کئی زخمی ہوئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق15 اکتوبر 2025 کی صبح سویرے، افغان طالبان نے بلوچستان کے سپین بولدک علاقے میں چار مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا۔آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق یہ حملہ پاکستانی افواج نے موثر طریقے سے پسپا کر دیا۔ بدقسمتی سے حملے میں شہری آبادی کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا۔حملے کے دوران افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان فرینڈ شپ گیٹ کو بھی نقصان پہنچایا گیا، جو باہمی تجارت اور قبائلی سہولتوں کے بارے میں ان کے طرزِ فکر کی عکاسی کرتا ہے۔۔ حملے کو پسپا کر دیا گیا اس دوران 15-20 افغان طالبان ہلاک ہوئے اور کئی زخمی ہوئے۔۔ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے اسٹیجنگ پوائنٹس میں مزید جمع ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سپین بولدک میں یہ حملہ ایک الگ واقعہ نہیں تھا۔ 14/15 اکتوبر کی رات، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے خیبر پختونخوا کے کرم سیکٹر میں پاکستانی سرحدی پوسٹوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ یہ حملے م موثر طریقے سے پسپا کیے گئے جس سے افغان پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ پاکستانی فوج کے موثر ر مگر متناسب جواب میں آٹھ پوسٹیں، جن میں چھ ٹینک شامل تھے، تباہ کر دی گئیں۔ 25-30 افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے جنگجوں کے ہلاک ہونے کا شبہ ہے۔ حملہ پاکستان کی جانب سے شروع کرنے کا دعوی بے بنیاد اور کھلی جھوٹ ہیں، مسلح افواج عزم و ہمت کے ساتھ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ پاکستان کے خلاف تمام جارحانہ کارروائیوں کا جواب پوری قوت سے دیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button