ایبٹ آباد لاوارث ہو گیا منتخب قیادت غائب چھجڑ گروپ ترقی کی ضمانت مسائل حل کر کے دکھائینگے ، شہریار خان

اوگی (نامہ نگار)سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 39 شہریار خان نے کہاہے کہ اوگی اسوقت لاوارث ہوچکا ہے ہمارے اوگی کے سرکاری چارباغ ہسپتال میں 29 ڈاکٹر تو تعینات ہیں مگر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، بلڈ پریشر چیک کرنے بھی لوگ نجی ہسپتالوں میں جانے پرمجبور ہیں،ڈینگی نے پورے اوگی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے لیکن منتخب قیادت غائب ہے۔نوازشریف کو یہاں سے ایک شخص کی بدزبانی نے ہرایا ہے،چھجڑ گروپ جرات اور خدمت کا دوسرا نام ہے،حق کیلئے انشاءاللہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ان خیالات کااظہارانہوں نے کولکہ موڑ میں سرگرم سیاسی وسماجی رہنماءبختیار خان کولکہ،سعید خان، خالد اقبال، ضیاءالرحمن خان،حق نواز چیرمین،اسرار خان کی اپنی برادری اور جنبہ سمیت شہریار خان کے چھجڑ گروپ میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب میں کیا،جس سے چیرمین حق نواز،محمد اشرف،جہانزیب لالہ، نواز،شمس بنگش،علامہ اورنگزیب ہزاروی، شاہد بنگش، مختیارخان، بختیار خان،محمد نواز،شوکت حیات،شادمحمد،ملک نور الامین،ملک اعجاز،افتحاراعوان دیگر نے بھی خطاب کیا،شہریار خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ اگر کسی نے ترقی دیکھنی ہے تو تورغر میں دیکھے جہاں صرف گیارہ ارب روپے کی لاگت سےمیرے والد ایم پی اے لائق محمد خان دریائے سندھ پر پل تعمیر کروا رہے ہیں، 88 کروڑ روپے ضلع ہیڈکوارٹر اسپتال کے لیے ریلیز ہوچکے ہیں جبکہ اس بجٹ میں تورغر کے لیے چار ارب روپے سے زائد کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ وہ کچھ عرصہ قبل ہمارے گھر آئے میں نے انکے سامنے اوگی بٹل روڈ پختگی کا مسئلہ میڈیا کے سامنے اٹھایا جس پر الحمدللہ کام شروع ہوگیا ہے جلد ایم این اے شہزادہ گستاسب خان اور میرے والد لائق محمد خان اس روڈ کے حوالے سے وزیراعلی سے ملاقات کریں گے انشاءاللہ مزید دو کروڑ کا فنڈ ریلیز کرکے اس منصوبے کو چنار کوٹ انٹرچینج تک مکمل کرینگے تاکہ ہزاروں آبادی کی سفری مشکلات کا خاتمہ ممکن ہوسکے، یہ منصوبہ سابق ایم پی اے نوابزادہ فرید نے منظور کرکے شروع کیا تھا لیکن چند کلومیٹر پختگی کا بعد فنڈز ریلیز میں تعطل کے سبب اسکی تکمیل نہ ہوسکی،انہوں نے کہا کہ ہم سیاست میں شائستگی کے قائل ہیں کسی کے حوالے سے مثبت تنقید بات کوئی انکار نہیں کرتا لیکن کسی کی کردار کشی ذاتیات نہیں ہونی چاہئے، نواز شریف کی مثال ہمارے سامنے ہے کہ انکو بھی ایک شخص کی بدزبانی نے الیکشن پی ہروادیا، حالانکہ ضلع مانسہرہ میں سید قاسم شاہ، سردار یوسف، نوابزادہ صلاح الدین سعید،وجیہہ الزمان خان کئی دہائیوں سے سیاست کے میدان میں موجود ہیں، لیکن کسی نے دوسرے کی ذات پر کیچڑ نہیں اچھالا اور نہ ہی لوگوں کے شجرے یاد کیے لیکن ایک شخص آیا اور سیاسی ماحول کو آلودہ کردیا،اسکے نزدیک باقی سب غلط ہیں صرف وہی ٹھیک ہے،انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام کونلکا،گلی پختگی کی بجائے میگا پراجیکٹس کی ضرورت ہے تاکہ اگرورتناول کونش سمیت پورا علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔ سابق ایم پی اے نوابزادہ فرید کو بھی بار بار کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دیں اور یہی درخواست موجودہ ایم پی اے سے بھی ہے کہ حلقے کے لیے بڑے منصوبے لائیں۔ سیاست بھی ہوگی مقابلے بھی ہونگے لیکن یہ جو وقت موجودہ قیادت کو ملا ہے یہ پھر نہیں آئے گا،شہریار خان نے مزید کہا کہ ان کے لیے تمام جماعتیں قابل احترام ہیں، 2024 کے انتخابات میں بھی اپنے لوگوں سے کہا تھا کہ امیدواروں کی اہلیت اور قابلیت دیکھ کر ووٹ دیں، آج بھی یہی کہتا ہوں کہ آئندہ کیلئے قومیت اور علاقائیت کی بجائے قابلیت کی بنیاد پر ووٹ استعمال کیا جائے، اسی میں علاقے کی ترقی کا راز ہے۔بختیار خان اور دیگر عمائدین کی چھجڑ گروپ میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ چھجڑ گروپ جرات اور خدمت کی پہچان ہے، اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں ہم عوامی خدمت جاری رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو مظلوم پر زیادتی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اسی لیے پولیس کی جانب سے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے نام پر گھروں میں داخل ہوکر شہریوں کو ہراساں کرنے کے خلاف آواز اٹھائی، اور آئندہ بھی عوام کے ساتھ کسی ناانصافی پر ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔