بہت جلد روندو میں خوبصورت میگا ایونٹ کا انعقاد کیا جاے گا،فورس کمانڈر
روندو کو ہمیشہ سے ہر حوالے سے نظر انداز کیا جاتا ہے حالانکہ روندو بلتستان کا گیٹ وے اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،فورس کمانڈر

سکردو(نمایندہ خصوصی)فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل امتیاز گیلانی نے کہا ہے کہ بہت جلد روندو میں خوبصورت میگا ایونٹ کا انعقاد کیا جاے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرفہ رنگا میراتھن ریس کے بعد چیف ایڈیٹر روزنامہ تبت ٹائمز عالم نور حیدر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی عالم نور حیدر نے فورس کمانڈر سے گلہ کیا کہ روندو کو ہمیشہ سے ہر حوالے سے نظر انداز کیا جاتا ہے حالانکہ روندو بلتستان کا گیٹ وے اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس علاقے میں فٹ بال اور کرکٹ گراؤنڈ کی بھی اشد ضرورت ہے روندو کے جوانوں میں بیت ٹیلنٹ ہے اس ٹیلنٹ کو مزید نکھارنے کی ضرورت ہے اس موقع پر فورس کمانڈر جنرل امتیاز گیلانی نے کہا کہ یقینا روندو میں ابھی تک کوئئ ایونٹ نہیں رکھا گیا لہذا بہت جلد روندو میں ایک میگا ایونٹ رکھا جاے گا انہوں نے موقع پر سکریٹری سیاحت ضمیر عباس باسٹھ بریگڈیر سکردو اور ڈی سی سکردو حمزہ مراد ران کو ہدایات جاری کی کہ روندو میں ایونٹ کے انعقاد کے سلسلے میں جگہ کا تعین اور تاریخ وغیرہ طے کی جاے عالم نور حیدر نے اس موقع پر فورس کمانڈر کا شکریہ ادا کیا جبکہ سکریٹری سیاحت ضمیر عں باس نے گراونڈ کی تعمیر کا یقین دلایا۔