ایکشن کمیٹی گڑتھامہ کی چند دونوں میں دوسری مشاورتی میٹنگ

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ) جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی گڑتھامہ کی چند دونوں میں دوسری مشاورتی میٹنگ،شرکاء کا 29ستمبر کی کال کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار،میٹنگمیں گڑتھامہ کے کثیر تعداد میں نوجوان شریک ہوئے، علاقائی و دیگر مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی، شرکاء نے ایکشن کمیٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے 29 ستمبر کو دی گئی کال کو غیر سمجھوتہ کن قرار دیا اور میدانِ عمل میں نکلنے کا فیصلہ کیا، مقررین نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو پلان ڈی سے لے کر پلان زیڈ تک جانا پڑے مگر قومی تحریک کے ساتھ غداری کا گمان کسی صورت نہیں کیا جا سکتاہے،اجلاس کی میزبانی کرتے ہوئے راجہ عبدالقدیر خان نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا، دیگر مقررین میں وقار انجم خان یوسفزئی، علی رضا، سید مشرف گیلانی اور راجہ سجاد شامل تھے، ان تمام نے نوجوانوں کو پرامن جدوجہد جاری رکھنے، اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی تلقین کی،مقررین نے حکومت کی جانب سے ممکنہ کریک ڈاؤن کی صورت میں سخت موقف اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی اور خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ویسا ہی پتھر ماریں گے جیسی اینٹ کھائیں گے، راجہ عبدالقدیر خان اور وقار انجم یوسفزئی نے گڑتھامہ کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہم گڑتھامہ کے عوام سترہ شہداء کے وارث ہیں، جن میں سے کئی کے جسدِ خاکی آج تک واپس نہیں آئے.