ابیٹ آبادتازہ ترین

ایبٹ آباد کینٹ حکام کی تجاوزات کیخلاف کاروائیوں کا آغاز

ایبٹ آباد (سٹاف رپورٹر) کینٹ بورڈ ایبٹ آباد نے تجاوزات کے خلاف کاروائیاں تیز کر دیں انسداد تجاوزات ٹیم نے گزشتہ روز نالوں پر بنی پختہ تجاوزات سمیت گھروں کے سامنے غیر قانونی بریکر کا خاتمہ کیا کسی کو بھی اپنی حدود سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں کینٹ عملہ بلاامتیاز سرکاری اراضی پر نالوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کرے گا عوام بارانی پانی کی تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے کینٹ عملہ سے تعاون کریں ترجمان کینٹ بورڈ کی طرف سے جاری اعلامیہ ، تفصیلات کے مطابق کینٹ بورڈ ایبٹ آباد نے مون سون کی بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ندی نالوں پر قائم تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھرپور کاروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے کینٹ حدود سے ہر قسم کی تجاوزات کے خاتمے کا اعلان کر دیا گیا جس پر کینٹ بورڈ کی انسداد تجاوزات ٹیم نے اپنا ہوم ورک مکمل کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں نالوں پر قائم پختہ تجاوزات گھروں کے سامنے موجود بریکر کے خاتمے کیلئے کاروائیوں کا آغاز کر دیا جس میں متعدد مقامات پختہ تجاوزات کا خاتمہ کیا کیا اس موقع پر سی ای او کینٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کیا گیا کہ کسی کو بھی سرکاری اراضی تجاوزات کی اجازت نہیں اور تجاوز مافیا کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی انہوں نے عوام سے کہا کہ اپنی سہولت کیلئے وہ کینٹ حکام سے تعاون کریں تاکہ بارشوں کے موقع پر مسائل اور پریشانی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

Related Articles

Back to top button