تنظیم لوکل کونسل ایمپلائز اور ورکرز یونین عہدیدار ان نے حلف اٹھا لیا

مظفرآباد(خبرنگارخصوصی) تنظیم لوکل کونسل ایمپلائز میونسپل کارپوریشن اور ورکرز یونین کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری میئر میونسپل کارپوریشن سید سکندر نثار گیلانی نے تنظیم لوکل کونسل ایمپلائز کے اور ڈپٹی میئر خالد اعوان نے ورکرزیونین کے عہدیداران سے حلف لیا۔ حلف کی تقریب میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں آفیسران ملازمین کونسلرز سول سوسائٹی، تاجروں، میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب سے میئر سید سکندر نثار گیلانی، ڈپٹی میئر خالد اعوان، چیف آفیسر صاحبزادہ ذوالفقار عالم، صدر شیخ طاہر وسیم، جنرل سیکرٹری شکیل کیانی، ورکز یونین کے صدر چوہدری راحیل شریف، جنرل سیکرٹری افتخار اعوان نے خطاب کیا۔ حلف کے بعد آفیسران و ملازمین نے نو منتخب عہدیداران کو حلف اٹھانے پر ہار ڈال کر مبارکباد دی۔ اس موقع پر حلف کی تقریب کے شرکاء کی خاطر تازہ کی گئی حلف اٹھانے والے عہدیداران میں صدر شیخ طاہر وسیم، چیئر مین جاوید اعوان، سینئر نائب صدر منظور حسین نظامی، نائب صدر بدر منیر، جنرل سیکرٹری شکیل کیانی، ایڈیشنل سیکرٹری سدھیر اعوان، جوائنٹ سیکرٹری جنید پرویز، سیکرٹری مالیات صائم فرخ، سیکرٹری اطلاعات فراز عوان، اور ورکرز یونین کے صدر راحیل شریف جنرل سیکرٹری افتخار اعوان و دیگر نے حلف اٹھایا۔