گلگت بلتستان

سکردو اور گانچھے کے بعدشگر میں BCCI برانچ کا افتتاح

افتتاحی تقریب میں شگر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ کاروباری افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی

سکردو (بیورو رپورٹ) ضع سکردو اور ضلع گانچھے کے بعد ضلع شگر میں بھی بی سی سی آئی برانچ کا افتتاح کر دیا گیا، اس سے سکردو میں دو جبکہ خپلو ضلع گانچھے میں ایک برانچ کامیابی سے جاری ہے، شگر برانچ کھولنے کے بعد بی سی سی آئی کی برانچوں کی تعداد چار ہو گء، امام جمعہ و جماعت آغا طہٰ الموسوی اور صدر BCCI وزیر عابد حسین، مرکزی انجمن تاجران کے صدر صدر غلام حسین اطہر بلتستان کے ہمراہ کواپریٹیو کریڈٹ انویسمنٹ لمیٹڈ نے شگر برانچ کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب میں شگر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ کاروباری افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے بی سی سی کے صدر اور بلتستان کے معروف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت وزیر عابد حسین اور ادارے کے جی ایم محمد علی نے کہا کہ بی سی سی آئی عرصہ 25 سالوں سے خدمات سر انجام دے رہا ہے وقت کے تقاضوں اور کاروباری ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس ادارے میں جدت لائی گئی یہی وجہ ہے کہ اس ادارے نے قلیل وقت میں عوام اور کاروباری افراد کا اعتماد حاصل کیا ہے انھوں نے بتایا کہ دیگر مالیاتی اداروں اور بنکوں میں صارفین اور کاروباری افراد یا اکاؤنٹ ہولڈرز کو اپنی سیونگس پر منافع کم اور لون پر انٹرسٹ زیادہ لیا جاتا ہے جبکہ کاروباری حضرات کو قرضہ حاصل کرنے کے لیے سخت اور مشکل مرحلہ سے گزرنا پڑتا ہے جب کہ بی سی سی آئی لوگوں کی سیونگس پر منافع دیگر اداروں کے نسبت زیادہ اور کم شرع منافع پر آسان شرائط اور کم وقت میں قرضہ فراہم کرتا ہے جبکہ اس ادارے کی جانب سے اپنے صارفین کو آسان اقساط میں ضرورت کے مطابق مختلف پروڈکٹ بھی فراہم کرنے کے علاوہ،شیئرز کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے علاقے کے عوام کا اعتماد ہی ہے کہ مختصر عرصے میں بلتستان ریجن کے تین اضلاع میں چار برانچیز کامیابی سے جاری ہے

Related Articles

Back to top button