مظفرآباد

سہولت یا سہولت کاری، اس بار صف بندی کرینگے،شوکت نواز میر

مظفرآباد(محاسب نیوز) کورممبر عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی و چیئرمین مرکزی انجمن تاجران شوکت نواز میر نے کہا ہے کہ ”سہولت یا سہولت کاری“اس بارصف بندی کرینگے۔ ریاست بھی میں یکساں نصاب تعلیم رائج کیاجائے۔ صحت سہولت کارڈ بحال کیاجائے۔ موبائل کمپنیوں کی سروس کو درست کیاجائے۔ 38نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے 29ستمبر کو ریاست بھر میں کوئی شٹر کھلا ہوگا نہ ہی کوئی پہیہ چلے گا۔حقوق کی خاطر مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جامہڑتال ہوگی۔ہمار ا احتجاج پرامن ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹاہلی منڈی، سبزی فروٹ منڈی منڈی‘حیدری بازار سمیت دیگر بازاروں کے دورہ کے موقع پر تاجران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں جب شوکت نواز میر ٹاہلی منڈی اور سبزی فروٹ منڈی و حیدر بازار پہنچے تو راجہ سعید خان‘اکسیر میر‘ الیاس شاہ‘ذوالقرنین‘ رفاقت حسین‘ میاں وحیدسمیت دیگر نے فقیدالمثال استقبال کیا۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔شوکت نوازمیر نے مزید کہا کہ ہم کسی کی دکان زبردستی بند نہیں کرائینگے اور نہ ہی کسی کی گاڑی زبردستی رکوائیں گے۔سستی بجلی، سستے آٹے کے سہولت بلاتخصیص سب استعمال کرتے ہیں۔ اس لئے ہر کسی کو رضاکارانہ، اخلاقی طور پر اس ہڑتال میں شامل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امیر اور غریب کے بچے کیلئے ایک نظام تعلیم ہونا چاہیے۔ ایک ٹوکرے اور ریڑھی والے سے لے کر ہر کوئی ٹیکس دیتا ہے۔ اس لئے بنیادی سہولیات ہمارا حق ہے۔ ہمارا احتجاج کسی کے خلاف نہیں ہے۔ہم اپنا حق مانگتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button