وزیر اعلیٰ کی وفاقی وزیر صحت سے ملاقات(صحت کے شعبے میں درپیش مسائل پر گفتگو
5 سو 27 ملین روپے مالیت کی 183 اقسام کی ادویات کے اور جدید طبی مشینری اور آلات گلگت بلتستان کے اسپتالوں میں فراہم کیے جائیں،وزیر اعلیٰ

اسلام آباد(محاسب نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے آج وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کے ساتھ اہم ملاقات کی جس میں صحت کے شعبے کے مختلف مسائل اور منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔وزیر اعلی نے اس موقع پر گلگت بلتستان میں خدمات سرانجام دینے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خدمات میں توسیع کی سفارش کی تاکہ بنیادی عوام کو بہتر بنیادی طبی سہولیات فراہم یقینی بنایا جائے۔ وفاقی وزیر صحت نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خدمات میں توسیع کی یقین دہانی کراتے ہوئے صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعلی کی سفارش پر وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ 5 سو 27 ملین روپے مالیت کی 183 اقسام کی ادویات کے اور جدید طبی مشینری اور آلات گلگت بلتستان کے اسپتالوں میں فراہم کیے جائیں گے تاکہ مریضوں کو معیاری اور بروقت علاج میسر ہو اور صحت سہولت کارڈ پروگرام کو گلگت بلتستان میں بحال کرنے کیلئے بھی اقدامات کرینگے، جس کے ذریعے عوام کو مفت اور معیاری علاج کی سہولت دستیاب ہوگی۔وزیر اعلیٰ نے وفاقی حکومت کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات صحت کے نظام کو مضبوط بنانے اور عوام کے مسائل کم کرنے میں سنگ میل ثابت ہو۔