گلگت بلتستان
غذر کی ماتحت عدالتوں میں عدالتی ریکارڈ کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن اور کمپیوٹرائزڈ کاپی برانچ کا افتتاح
عدلیہ کا بنیادی فریضہ عوام کو بروقت، شفاف اور سستا انصاف فراہم کرنا ہے۔چیف جسٹس علی بیگ

غذر (پ ر) چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے ضلع غذر کی ماتحت عدالتوں میں عدالتی ریکارڈ کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن اور کمپیوٹرائزڈ کاپی برانچ کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی چیف کورٹ و جوڈیشل اکیڈمی غلام عباس چوپا، ایڈیشنل رجسٹرار راحت علی چنگیزی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غذر مفتی لقمان حکیم، سینئر سول جج شیر عالم، صدر ہائی کورٹ بار ظفر اقبال، ایس ایس پی غذر عبدالصمد، وکلاء اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کی بڑی تعداد شریک تھی۔چیف جسٹس علی بیگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عدلیہ کا بنیادی فریضہ عوام کو بروقت، شفاف اور سستا انصاف فراہم کرنا ہے۔ کسی بھی معاشرے کی ترقی کا انحصار نظام عدل پر ہوتا ہے