چکارمیں سالانہ عظیم الشان تاجدار ختم نبوت کانفرنس کاانعقاد

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)جہلم ویلی کے سب ڈویژنل ہیڈ کوارٹر چکار میں سالانہ عظیم الشان تاجدار ختم نبوتﷺ کانفرنس عقیدہ ختم نبوتﷺ کے فروغ اور تحفظ کے عزم کے ساتھ زیر صدارت چیئرمین مجلس شوریٰ جماعت اہل سنت آزاد کشمیر پیر سید اظہر حسین شاہ بخاری،زیر سرپرستی خطیب اعظم جامع مسجد غوثیہ چکار علامہ مولانا عبدالقدوس نقشبندی،زیر میزبانی صدر جماعت اہل سنت تحصیل چکار علامہ مولانا عابد محمود ہاشمی منعقد ہوئی،جس میں پیر سید کبیر حسین شاہ ہمداانی ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت آزاد کشمیر، پیر سید اسرار گیلانی صدر انجمن نصیریہ مہدیہ ویلفیئر ٹرسٹ،علامہ عارف عباسی صدر جماعت اہل سنت ضلع جہلم ویلی،علامہ فضل چشتی صدر علماء کونسل آزاد کشمیر،محمد حسین چشتی صدر انجمن مہریہ نصیریہ،قاضی ارشد ضیائی خطیب اعظم گڑھی دوپٹہ بڈھیارہ سمیت علمائے کرام،مشائخ کے علاوہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی،نعت خواں سید ظہور حسین شاہ بخاری نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کیں،نقابت کے فرائض راجہ عدیل احمد چشتی،سید اشتیاق گیلانی اور ساجد حمید خواجہ نے انجام دیے،چکار کی فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر،تاجدار ختم نبوتﷺ زندہ باد،غلام ہیں غلام ہیں رسولﷺ کے غلام ہیں،غلامی رسولﷺ میں موت بھی قبول ہے کہ فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھی،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی تاجدار گولڑہ،مفتی پاکستان مفتی محمد اشفاق سعیدی نے عقیدہ ختم نبوت کو ایمان کا بنیادی جز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عقیدے پر کسی قسم کا سمجھوتا ممکن نہیں ہے،حضرت صدیق اکبرؓ نے سب سے پہلے عقیدہ ختم نبوت پر پہرہ دے کر امت کے لیے مثال قائم کی،مسلمان دنیا و آخرت میں تب ہی کامیاب ہو سکتے ہیں جب وہ دین اسلام پر مکمل طور چلنا شروع کردیں گے ہماری نا کامیوں کی بری وجہ دین سے دوری ہے،مفتی اشفاق سعیدی نے پیر مہر علی شاہ گولڑہ شریف کے روحانی پیغام کو بھی شرکائے کانفرنس تک پہنچاتے ہوئے عالمِ اسلام، پاکستان اور افواجِ پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی،امیر جماعت اہل سنت آزاد کشمیر مولانا سید اسحاق نقوی نے قراردادِ ختم نبوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیوں کے باطل عقائد کو قوم کے سامنے بے نقاب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،خطیبِ اعظم آزاد کشمیر،وائس چیئرمین سنی سپریم کونسل آزاد کشمیر قاضی محمد ابراہیم چشتی نے کہا کہ ختم نبوت کے منکرین کے خلاف موثر قانونی اور عملی اقدامات وقت کی ضرورت ہیں،آزاد کشمیر اسمبلی کی جانب سے عقیدہ ختم نبوت پر قانون سازی قابلِ تحسین قدم ہے، جس میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا ہے،،دربار عالیہ بنی حافظ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ شفیع باجی نے عالم اسلام، پاکستان اور افواجِ پاکستان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی، شرکائے کانفرنس نے عہد کیا کہ عقیدہ ختم نبوتﷺ کے تحفظ اور ناموسِ رسالتﷺ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں،آخر میں شرکاء کانفرنس میں لنگرِ مصطفوی تقسیم کیا گیا۔


