
حویلیاں(نامہ نگار) حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے،گورنمنٹ ہائی سکول حویلیاں نے نامور شخصیات پیدا کی ہیں،علاقے کے تمام تعلیمی اداروں کی بنیادی ضروریات پوری کریں گے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی علی اصغر خان اور افتخار خان جدون نے گورنمنٹ غازی دا¶د شاہ ہائی سکول حویلیاں میں ایک کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے تزہین و آرائش منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں عمائدین علاقہ منتخب نمائندوں اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی خطبہ استقبالیہ میں پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول حویلیاں سید ارشد حسین شاہ نے سکول کی کارکردگی پیش کی انہوں نے ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون کی طرف سے ایک کروڑ روپے سے مکمل ہونے والے منصوبے پر شکریہ ادا کیا ممبر قومی اسمبلی علی اصغر خان اور چیئرمین ڈیڈک افتخار خان جدون نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ غازی دا¶د شاہ ہائی سکول تحصیل حویلیاں کا تاریخی تعلیمی ادارہ ہے جس سے لاکھوں افراد نے علم کا فیض حاصل کیا اور زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون نے کہاکہ گورنمنٹ ہائی سکول حویلیاں ہماری مادر علمی ہے اس کی تعمیر و ترقی ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے سکول انتظامیہ کو یقین دلایا کہ اگلے ترقیاتی منصوبوں میں سکول کے لئے مزید فنڈز رکھیں گے۔