
اوگی(نامہ نگار) اوگی کروڑی روڈ پر مسلح افراد نےرکشہ پرچلتے رکشہ پر اندھادھند فائرنگ کرکے نوجوان رکشہ ڈرائیور محمد وقاص کو قتل کردیا ،رکشہ میں سوار دیگر افراد بال بال بچ گئیں،نامعلوم ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مقتول کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیاتفصیلات کے مطابق نوجوان رکشہ ڈرائیور محمد وقاص سواریاں لے کروڑی نمبل کر جا رہا تھا کہ گین گدا کے قریب دو نامعلوم افراد نے رکنے کا اشارہ کیا۔ ویران جگہ ہونے کی وجہ سے ڈرائیور نے رکشہ نہ روکا جس پر ملزمان نے چلتے رکشے پر فائرنگ کر دی۔ جسکے نتیجے میں ڈرائیور محمد وقاص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ رکشہ الٹ گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔تاہم رکشہ میں سوار دیگر دوافراد بال بال بچ گئے۔رکشہ میں موجود سواریوں نے قریبی گاو¿ں کے مکینوں کو اطلاع دی۔ جس پر مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے تاہم نوجوان ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔۔مقتول کے لواحقین نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کرلی ،انکے مطابق ہماری کسی سے کوئی سابقہ دشمنی نہیں ہے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے اس بابت تفتیش شروع کردی ہے کہ یہ واقعہ راہزنی کی کوئی واردات ہے یا اسکے پیچھے کوئی اور عوامل کار فرما ہیں