ابیٹ آبادتازہ ترینصوبائیقومی

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ دینےکا فیصلہ کیا ہے ۔
صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں مراسلہ بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق گریڈ ایک سے17 تک کےصوبائی ملازمین کو آسان اقساط پر قرضے دیے جائیں گے۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ سیکرٹریٹ ملازمین کے قرضوں 10 کروڑ اور دیگر ملازمین کے لیے 24 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
مراسلے کے مطابق حکومت کی جانب سے گاڑی کے لیے 2 لاکھ اورگھر بنانے کے لیے ڈھائی لاکھ روپے ایڈوانس دیےجائیں گے۔
مراسلے میں یہ بات بھی واضح کی گئی ہے کہ اس قرضے کے لیے رواں سال کے بجٹ میں 34 کروڑ روپے مختص کیےگئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button