ابیٹ آبادتازہ ترینصوبائیقومی

علیمہ خان کو پارٹی سربراہ بنانے کی مہم چلائی جارہی ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پارٹی میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اقدامات نہیں کیےجارہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی۔
عمران خان سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈاپور نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ آپ کی رہائی کےلیے اقدامات کے بجائے اختلافات کو بڑھاوا دینے کے لیے کام ہورہا ہے۔
گنڈاپور نے کہا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ وی لاگر اختلافات کو بڑھا رہے ہیں اور علیمہ خان وی لاگر کو روکنے کے بجائے ان کا ساتھ دے رہی ہیں۔
گنڈاپور کے مطابق انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو یہ بھی بتایا کہ حفیظ اللہ نیازی آرٹیکل لکھ رہے ہیں جس میں علیمہ خان کے نام کے ساتھ وزیراعظم اور چیئر پرسن لکھا جارہا ہے ، مہم چلائی جارہی ہے کہ علیمہ خان کو پارٹی کا چیئرپرسن بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین کا کہنا تھا کہ پارٹی میں گروپ بندیاں کی جارہی ہیں اور اپنے مفادات حاصل کیے جارہے ہیں، جو حقیقت تھی وہ بانی پی ٹی آئی کو بیان کردی۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اس طرح پارٹی کو نقصان ہورہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو بتایاکہ آپ کی رہائی کےلیے اقدامات کے بجائے اختلافات کو بڑھاوا دینے کے لیے کام ہورہا ہے، اگر بجٹ پیش نہ کرتے ہم قانونی طور پر نااہل ہوجاتے اور حکومت ختم ہوجاتی۔

Related Articles

Back to top button