پاکستان نے بڑابھائی ہونے کا عملی ثبوت دیکر کشمیریوں کے دل جیت لیئے، اشفاق ظفر

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وفاقی،آزاد کشمیر حکومتوں اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیابی خوش آئند اقدام ہے پرامن طور پر احتجاج کا خاتمہ کروانے پر تمام فریقین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے کرتے ہوئے اشفاق ظفر نے کہا کہ ایک بار پھر پاکستان نے بڑا بھائی ہونے کا عملی ثبوت دیتے ہوئے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی،صدر پاکستان آصف علی زرداری،وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف،فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر،سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف،وفاقی وزراء امیر مقام،سردار محمد یوسف،طارق فضل چوہدری،احسن اقبال،قمر زمان کائرہ،مسعود خان،رانا ثناء اللہ اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو وزرائے کرام فیصل ممتاز راٹھور۔وزیر تعلیم ایلیمنٹری دیوان علی چغتائی کو خراج تحسین اور مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے مذاکرات کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا،امید ہے کہ آئندہ آزاد کشمیر میں ایسے حالات پیدا نہیں ہوں گے دوران احتجاج قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے،اللہ تعالی شہداء کی مغفرت،درجات بلند،سوگواروں کو صبروجمیل اور زخمیوں کو صحت کاملہ عطا کرے