ابیٹ آبادتازہ ترین

اوگی اے سی کی ڈگری کالج پروفیسرز کیساتھ بد سلوکی اساتذہ تنظیمیں سراپا احتجاج میلاد چوک بلاک

اوگی(نامہ نگار)ڈگری کالج اوگی کے پروفیسرزکے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر اوگی کی مبینہ بدسلوکی اور ایک پروفیسر کو تھانہ میں بندکرنے کے خلاف کالج اساتذہ طلباءدیگر اساتذہ تنظیموں کے لوگ سراپا احتجاج بن گئے اور میلاد چوک بندکرکے اسسٹنٹ کمشنر کے رویہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے اے سی سے معافی مانگنے کامطالبہ کیا،چیرمین ڈیڈک کمیٹی مانسہرہ اکرام غازی ایم پی اے کی جانب سے دونوں کے اندر اندر اے سی کی معذرت یا تبادلہ کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر اوگی کے آفس میں پروفیسر بلال کیساتھ مبینہ بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا اور اے سی نے پروفیسر کو تھانہ میں بند کردیا جس پر ڈگری کالج اوگی کے دیگر پروفیسرز حضرات اے سی آفس پہنچے اور انکے مطابق اے سی نے انہیں بھی سنگین نوعیت کی دھمکیاں دیں جس پر ہفتہ کے روز کالج جملہ طلباءاساتذہ نے اس طرزعمل کے خلاف جلوس نکالا اور میلادچوک پہنچ کر مظاہرہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر سے اس بدسلوکی پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا،مظاہرین سے ال کالج پروفیسرزاینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری پروفیسر ظفر اقبال،پروفیسر عبدالرزاق عادل،پروفیسر ثاقب،پروفیسر مفتی ریاض،پروفیسر مفتی فیصل،اپٹاتحصیل اوگی کے صدر شیرافضل تنولی،پرائیویٹ سکولز کے صدر گل محمد،ڈاکٹر بشیر،محمداجمل،عطاءاللہ،ریاض اسامہ دیگر مقررین نے خطاب میں اے سی اوگی کے رویہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ اس نے نہ صرف بدسلوکی کی بلکہ ہمارے پروفیسرز کیلئے انتہائی نا مناسب الفاظ استعمال کیے،جب تک اے سی معافی نہیں مانگتے گااسوقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا آج اوگی میں احتجاج ہے اور اگلے مرحلے میں پورے صوبہ میں ہرچوک چوراہے پر اساتذہ طلباءاحتجاج کرینگے، جس شخص کوایک استاد کی عزت احترام کا پتہ نہیں،انسانی اقدار کی پرواہ نہ ہو اس کو کسی اہم منصب پر بٹھانے کا کوئی جواز نہیں ہے،اس دوران ڈی ایس پی اوگی وحیدخان اور ایس ایچ او صداقت خان نے مظاہرین سے مذاکرات کیے بعدازاں ایم پی اے اکرام غازی میلادچوک چوک پہنچنے اور اعلان کیاکہ دونوں تک اگر اے سی اپنے رویہ پر معذرت نہ کی تو وہ یہاں نہیں رہے گا،ہم عزت کرنا بھی جانتے ہیں اور عزت کرانابھی جانتے ہیں، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور چیف سیکرٹری نے کسی کو بے لگام ہونے کی اجازت نہیں دی ہے،اگر کوئی ہمارے لوگوں کی عزت نہیں کرے گا تو یہاں نہیں رہے گاایم پی اے کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے،دریں اثناءایوان تجارت اوگی کے صدر عطاءاللہ تنولی نے بھی اعلان کیاکہ اگر دو دنوں کے اندر اندر معاملہ حل نہ ہوا تو ایوان تجارت شٹر ڈا¶ن ہڑتال کرے گی اور پروفیسرز حضرات سمیت اپنے لوگوں کے عزت نفس کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا

Related Articles

Back to top button